உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مندر کے کمرے میں ملی اس حالت میں ملی 71 سالہ شخص کی لاش، اڑ گئے سبھی کے ہوش

     ایک پولیس افسرنے بتایا کہ سادھو منوہر لال منی مہاراج نے بدھ کی رات کو مندر میں پھانسی لگا لی۔ آفیسر نے بتایا کہ موقع سے  "خودکشی نوٹ" بر آمد ہوا۔

    • Share this:
    ممبئی کے گھاٹ کوپر میں واقع جین مندر میں جین منوہر لال منی مہاراج نے مندر میں خودکشی کرلی ہے۔ پنکھے سے لٹکی ان کی لاش ملی ہے۔ اس واقعے کے بعد پورے جین سماج میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مندر کے ایک کمرے میں مونی مہاراج کی لاش چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملنے کے بعد جین سماج میں ہلچل مچ گئی ۔ واقعے کی خبر ملتے ہی پنت نگر پولیس اسٹیشن کے افسران موقع واردات پر پہنچ گئے اور لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔

    پنت نگر پولیس کو نعش کے ساتھ خودکش نوٹ بھی ملا ہے جس میں چونکا دینے والی وجہ لکھی گئی ہے ، جس کی وجہ سے پولیس کو کسی قسم کا کوئی شبہ نظر نہیں آ رہاہے۔ ایک پولیس افسرنے بتایا کہ سادھو منوہر لال منی مہاراج نے بدھ کی رات کو مندر میں پھانسی لگا لی۔ آفیسر نے بتایا کہ موقع سے بر آمد "خودکشی نوٹ" میں ، منی مہاراج نے مبینہ طور پر لکھا ہے کہ "ان کے گرو ان کے خواب میں آئے تھے اور انہوں نے واپس آنے کے لئے کہا کیوں کہ زمین پر اب ان کا کام پورا ہوگیا ہے"

    ڈپٹی کمشنر پولیس (زون 7) پرشانت کدم نے کہا ، "کچھ بھی مشکوک نہیں ہے۔ ہمارے پاس ایک 'خودکشی نوٹ' ملا ہے اور اس میں مہلوک نے یہ قدم اٹھانے کے پیچھے اس کی وجہ بھی لکھ دی ہے۔ ہم اس کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ "پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے راجو واڑی اسپتال لے جایا گیا تھا اور حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: