உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی میں نئے سال پر بڑا Terror Attack کرسکتے ہیں خالصتانی، ہائی الرٹ پر پولیس

    ممبئی میں نئے سال پر بڑا Terror Attack کرسکتے ہیں خالصتانی، ہائی الرٹ پر پولیس

    ممبئی میں نئے سال پر بڑا Terror Attack کرسکتے ہیں خالصتانی، ہائی الرٹ پر پولیس

    Mumbai on High Alert: سیکورٹی ایجنسیوں کو اطلاع ملی ہے کہ خالصتانی دہشت گرد ممبئی میں سال نو کے موقع پر بڑا حملہ کر سکتے ہیں ۔ اس الرٹ کے بعد ممبئی کے تمام ریلوے اسٹیشنوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

    • Share this:
      ممبئی : ممبئی میں دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے سیکورٹی ایجنسیوں نے بڑا الرٹ جاری کیا ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں کو اطلاع ملی ہے کہ خالصتانی دہشت گرد ممبئی میں سال نو کے موقع پر بڑا حملہ کر سکتے ہیں ۔ اس الرٹ کے بعد ممبئی کے تمام ریلوے اسٹیشنوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولس کو بھیڑ والی جگہوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ نئے سال کے موقع پر ممبئی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ ہائی الرٹ کے بعد ممبئی پولیس اور ریلوے پولیس نے تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں ۔ سبھی ڈیوٹی پر رہنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

      کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کی وجہ سے ممبئی میں پہلے سے ہی دفعہ 144 نافذ کی جاچکی ہے  ۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی پولیس نے ہوٹلوں اور ریستورانوں سمیت کسی بھی بند یا کھلی جگہ پر نئے سال کے جشن اور اجتماع پر پابندی لگا دی ہے ۔ پولیس کے حکم نامے میں ہوٹل، ریستوراں، بینکویٹ ہال، بار، پب، آرکسٹرا، ریسورٹس، کلب اور عمارتوں کی چھتوں سمیت کسی بھی بند یا کھلی جگہ پر نئے سال کی تقریبات ، پروگرام اور اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹرینیں، بسیں اور پرائیویٹ کاریں موجودہ گائیڈ لائنس اور ضوابط کے مطابق چل سکتی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: