ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کورونا وائرس : مہاراشٹر کے یوت محل اور امراوتی اضلاع میں سخت بندشیں عائد ، ان چیزوں پر رہے گی پابندی

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر آخر کار سب سے زیادہ متاثر یوت محل اور امراوتی اضلاع میں دوبارہ سخت بندشیں نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

  • Share this:
کورونا وائرس : مہاراشٹر کے یوت محل اور امراوتی اضلاع میں سخت بندشیں عائد ، ان چیزوں پر رہے گی پابندی
کورونا وائرس : مہاراشٹر کے یوت محل اور امراوتی اضلاع میں سخت بندشیں عائد ۔ تصویر : پی ٹی آئی ۔

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر آخر کار سب سے زیادہ متاثر یوت محل اور امراوتی اضلاع میں دوبارہ سخت بندشیں نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ مہاراشٹر حکومت نے ودربھ خطہ کے امراوتی اور یوت محل اضلاع میں ہفتہ کو 8 بجے رات سے پیر کی صبح سات بجے تک یہ بندشیں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔


یوت محل کے ضلع افسر ایم ڈی سنگھ نے کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے یوت محل میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔ یہ لاک ڈاون نہیں ہے بلکہ کچھ سخت پابندیاں ہیں ۔ بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی رہے گی ۔



دوسری طرف امراوتی کے ضلع کلکٹر سیلیش نول نے کہا کہ ضلع میں ہفتہ کو 8 بجے رات سے پیر کی صبح سات بجے تک بندشیں عائد رہیں گی ۔



یوت محل میں ان چیزوں پر رہے گی پابندی

اسکول اور کالج 28 فروری تک بند رہیں گے ۔

ریستوران ، تقریب ہال اور شادی کی تقریبات وغیرہ میں ہال کی صلاحیت سے 50 فیصد کم لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی ۔

ساڑھے نو بجے کے بعد ریستوراں بند ہوجائیں گے ۔ جبکہ تقریبات ہال رات دس بجے تک ہی کھلے رہیں گے ۔

پانچ یا اس سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی ۔ جرمانہ کو مزید سخت بنایا جائے گا ۔

خیال رہے کہ یوت محل میں کورونا مریضوں کی تعداد کافی زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ ضلع میں دسمبر ماہ سے لے کر 29 جنوری تک 25 مریضوں کی موت ہوئی تھی ۔ لیکن فروری میں یہ اعداد و شمار کافی زیادہ بڑھ گیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 18, 2021 06:33 PM IST