ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

جہیز کے لئے شوہر نے ماری پیٹ پر لات تو بیوی کا ہوا اسقاط حمل، معاملہ درج

پولیس نے بتایا کہ معاملہ کی تحقیقات جاری ہے اور اس سے متعلق ابھی تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

  • Share this:
جہیز کے لئے شوہر نے ماری پیٹ پر لات تو بیوی کا ہوا اسقاط حمل، معاملہ درج
علامتی تصویر: گیٹی امیجیز

مہاراشٹر کے ٹھانے ضلع میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف حاملہ بیوی پر حملہ کرنے کا معاملہ درج کیا ہے۔ شوہر کے حملہ کی وجہ سے متاثرہ بیوی کا اسقاط حمل ہو گیا۔ پولیس نے ہفتہ کے روز بتایا کہ تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت ملزم گنیش اور اس کے والدین کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ 31 سالہ خاتون نے اپنی شکایت میں کہا کہ گزشتہ سال نومبر میں دونوں کی شادی ہوئی تھی اور شادی کے بعد سے اس کے سسرال والے جہیز کے لئے اسے ہراساں کر رہے تھے۔


متاثرہ خاتون نے بتایا کہ تین دن قبل اس کے شوہر گنیش نے اس کے پیٹ پر حملہ کیا، تاہم وہ جانتا تھا کہ وہ حاملہ ہے۔ اس نے بتایا کہ جمعہ کے روز پیٹ میں درد ہونے کی وجہ سے اسے اسپتال لے جایا گیا اور وہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کا اسقاط حمل ہو گیا ہے۔


پولیس نے بتایا کہ معاملہ کی تحقیقات جاری ہے اور اس سے متعلق ابھی تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔


 

 

 
First published: Nov 25, 2018 11:08 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading