ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

گرل فرینڈ نے شادی کیلئے بنایا دباو تو بوائے فرینڈ نے کیا ایسا خوفناک کام ، سبھی رہ گئے حیران

مہاراشٹر پولیس کے مطابق 32 سالہ متاثرہ لڑکی ملزم کے ساتھ گزشتہ پانچ سالوں سے رشتے میں تھی اور شادی کیلئے دباو ڈال رہی تھی ۔

  • Share this:
گرل فرینڈ نے شادی کیلئے بنایا دباو تو بوائے فرینڈ نے کیا ایسا خوفناک کام ، سبھی رہ گئے حیران
گرل فرینڈ نے شادی کیلئے بنایا دباو تو بوائے فرینڈ نے کیا ایسا خوفناک کام،سبھی رہ گئے حیران

مہاراشٹر پولیس نے 30 سال کے ایک شخص کو قتل کے معاملہ میں گرفتار کیا ہے ۔ گرفتار شخص پر گرل فرینڈ کا قتل کرکے اس کی لاش کو فلیٹ کی دیوار میں چھپانے کا الزام ہے ۔ یہ واقعہ مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں پیش آیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ہفتہ کو جانکاری دی ۔


پولیس کے مطابق ملزم نے 32 سالہ گرل فرینڈ کا صرف اس لئے قتل کردیا ، کیونکہ وہ شادی کیلئے دباو بنا رہی تھی ۔ پولیس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ون گاوں میں واقع ملزم کے فلیٹ سے متاثرہ کی لاش برآمد کرلی گئی ہے اور ایسا معلوم پڑتا ہے  کہ گزشتہ سال اکتوبر میں قتل کا یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔


پولیس نے کہا کہ ملزم اور متاثرہ گزشتہ پانچ سالوں سے ریلیشن شپ میں تھے ۔ گزشتہ سال 21 اکتوبر کو متاثرہ کو ملزم کے ساتھ دیکھا گیا تھا ۔ متاثرہ کے اہل خانہ نے جب بار بار ملزم سے پوچھا تو اس نے کہا کہ متاثرہ گجرات کے واپی گئی ہوئی ہے ۔ بعد میں لڑکی کے گھر والوں نے پولیس سے رابطہ کیا اور پھر معاملہ کا انکشاف ہوا ۔


پولیس نے ملزم کے خلاف قتل اور دیگر معاملات میں آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 16, 2021 07:12 PM IST