ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر : اغوا کرکے پانچ سالہ بچی کے ساتھ کی ایسی گھنونی حرکت ، ملی پھانسی کی سزا

Nanded News : فاسٹ ٹریک کورٹ میں یہ مقدمہ چلا ، جس کی وجہ سے بہت کم عرصہ میں ہی ملزم کو پھانسی کی سزا ہوئی ہے ۔

  • Share this:
مہاراشٹر : اغوا کرکے پانچ سالہ بچی کے ساتھ کی ایسی گھنونی حرکت ، ملی پھانسی کی سزا
فاسٹ ٹریک کورٹ میں یہ مقدمہ چلا ، جس کی وجہ سے بہت کم عرصہ میں ہی ملزم کو پھانسی کی سزا ہوئی ہے ۔ علامتی تصویر ۔

ناندیڑ: بھوکر تعلقہ کے دیوشی نامی گاوں میں پانچ سالہ بچی کی عصمت ریزی اور قتل کے معاملہ میں ملزم کو عدالت سے پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔ بھوکر کی مقامی عدالت کے جج مجیب شیخ نے یہ اہم فیصلہ سنایا ۔ اس سلسلہ میں پولیس ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق 20 جنوری 2020 کو بھوکر تعلقہ کے دیوشی نامی گاوں میں کسان کی پانچ سال کی معصوم بچی دوپہر کے وقت اچانک غائب ہوگئی ۔ کافی دیر بعد بھی بچی گھر نہیں لوٹی تو والدین کو فکر ہوئی اور انہوں نے اس کی تلاش شروع کی ۔ اسی وقت وہاں کھیتی کے کام سے جڑا نوجوان بابو کھنڈو سنگے راؤ بھی لاپتہ ہوگیا ۔ لوگوں کو اس پر شک ہوا ، جس کی وجہ لوگوں نے پولیس کو اس معاملے کی خبر دی۔


اس کے بعد پولیس نے بچی کی تلاش شروع کی ، جس کے بعد شام 6 بجے بچی کی لاش ایک ندی سے برآمد ہوئی ۔ اسی مقام پر ملزم کی بھی تلاش شروع کی گئی تو وہ اسی مقام پر چھپ کر بیٹھا ہواتھا ۔ پولیس نے اس کو گرفتار کرلیا اور معاملہ کی تفتیش شروع کردی ۔ تفتیش کے دوران پولیس کو یہ پتہ چلا کہ ملزم نے اغوا کرکے بچی کی ساتھ عصمت ریزی کی اور پھر نہایت بے رحمی کے ساتھ اس کا قتل کرکے لاش کو ندی میں پھینک دیا ۔


ملزم کے خلاف پولیس نے بھوکر پولیس اسٹیشن میں الگ الگ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ۔ ان میں عصمت ریزی سے متعلق قوانین کی دفعات بھی شامل تھیں ۔ بھوکر کے ایڈیشنل ایس پی وجئے کباڑے کی قیادت میں بھوکر کے پولیس انسپکٹر وکاس پاٹل نے ملزم کے خلاف تمام ثبوت اور گواہوں کے بیانات پر مبنی چارج شیٹ عدالت میں داخل کی ۔ 23 مارچ کو اس مقدمہ میں بھوکر کی مقامی عدالت کے جج مجیب شیخ نے تمام ثبوتوں اور گواہوں کی روشنی میں ملزم بابو کھنڈو سنگے راؤ کو پھانسی کی سزا سنائی ۔


بتادیں کہ فاسٹ ٹریک کورٹ میں یہ مقدمہ چلا ، جس کی وجہ سے بہت کم عرصہ میں ہی ملزم کو پھانسی کی سزا ہوئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 25, 2021 11:36 AM IST