ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی کے ملت اسپتال میں ڈائیلیسیس کی سہولت دوبارہ شروع ، مریضوں کو ملی بڑی راحت 

ملت نرسنگ ہوم میں حکومتی امداد اور ملت اسپتال ٹرسٹ کی مدد سے 254 مریضوں کا فری میں ڈائیلیسیس ہوتا ہے ۔

  • Share this:
ممبئی کے ملت اسپتال میں ڈائیلیسیس کی سہولت دوبارہ شروع ، مریضوں کو ملی بڑی راحت 
ممبئی کے ملت اسپتال میں ڈائیلیسیس کی سہولت دوبارہ شروع ، مریضوں کو ملی بڑی راحت

ممبئی کے جوگیشوری علاقہ میں واقع ملت اسپتال میں مریضوں کیلئے ڈائیلیسیس کی سہولت کو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ملت اسپتال میں ایک مریض اور ایک ہیلتھ ورکر کے کورونا پازیٹیو ہونے کی وجہ سے ڈائیلیسیس کے سینٹر کو بند کردیا گیا تھا ۔ ملت اسپتال میں ڈائیلیسیس کے مریض نے کہا کہ ڈائیلیسیس بند ہونے کی وجہ سے کئی مریض پریشانی کا شکار ہوگئے تھے۔


واضح رہے کہ ملت نرسنگ ہوم میں ڈائیلیسیس سینٹر کو بند کرنے سے ڈھائی سو سے زیادہ مریض متاثر ہورہے تھے ۔ ملت اسپتال کے کورونا کی زد میں آنے کی خبر کے عام ہونے کے بعد مریضوں کو دوسرے اسپتال بھی ڈائیلیسیس کی سہولت بھی فراہم نہیں کررہے تھے ۔ اس معاملہ کو مریضوں نے سوشل میڈیا پر اٹھانا شروع کردیا تھا اور اس کے بعد یہ معاملہ سرخیوں میں آگیا ۔ مقامی انتظامیہ اور حکومت کی مدد سے ملت نرسنگ ہوم نے اس معاملہ کو حل کیا ۔ اب دو سو سے زیادہ ڈائیلیسیس مریضوں کو دوبارہ ڈائیلیسیس کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ اس عمل سے ملت اسپتال میں زیر علاج ڈائیلیسیس کے مریضوں کو راحت ملی ہے ۔ اسپتال میں ڈائیلیسیس کے علاوہ دیگر علاج کی سہولت وقتی طور پر منسوخ کردی گئی ہے۔


ملت نرسنگ ہوم میں حکومتی امداد اور ملت اسپتال ٹرسٹ کی مدد سے 254 مریضوں کا فری میں ڈائیلیسیس ہوتا ہے ۔ اسپتال نے تمام مریضوں کا کورونا ٹیسٹ کروایا ، ان میں سے 15 ڈائیلیسیس کے مریضوں کو کورونا مثبت پایا گیا ہے ۔ پوزیٹیو مریضوں کو دوسرے اسپتال میں منتقل کرواکر تقریبا ایک ہفتہ سے زائد وقت تک ڈائیلیسیس سینٹر بند رہا ، جس کی وجہ سے کئی ڈائیلیسیس کے مریض متاثر ہوئے ۔ ملت نرسنگ ہوم کے ٹرسٹی نے نیوز18 اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بی ایم سی اور ریاستی حکومت کے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی مدد سے ڈائیلیسیس سینٹر کو دوبارہ شروع کردیا گیا ہے ۔ جبکہ کورونا متاثر مریضوں کو دوسرے اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔


ملت نرسنگ ہوم میں 49 ڈائیلیسیس مشین ہیں ، جس میں ریاستی حکومت کی مہاتما جیوتی باپھولے آروگیہ یوجنا کی جزوی مدد اور ملت اسپتال ٹرسٹ کی مشترکہ مدد سے 44 ڈائیلیسیس ٹیکنیشین اسٹاف کے ذریعہ 254 غریب اور ضرورتمند ڈائیلیسیس مریضوں کا ڈائیلیسیس کیا جاتا تھا ۔ اور انہیں مفت میں راشن اور آنے جانے کا کرایہ بھی دیا جاتا تھا ۔ اب ڈائیلیسیس مریضوں کے اسپتال میں ہی قیام و طعام کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ اس پورے معاملہ کو حل کرنے میں حکومت مہاراشٹر میں کابینی وزیر اسلم شیخ نے بھی اہم کردار ادا کیا ۔
First published: Apr 11, 2020 09:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading