COVID-19 3rd Wave: 'ناگپور پہنچی کورونا کی تیسری لہر'، وزیر نتن راوت نے کہا : جلد ہوگا پابندیوں کا اعلان
COVID-19 3rd Wave : ریاستی کابینہ کے وزیر نتن راوت نے حال ہی میں افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی تھی ۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ مقامی انتظامیہ جلد ہی انفیکشن کی رفتار کو روکنے کے لیے پابندیوں (Restrictions in Covid-19) کا اعلان کر سکتی ہے ۔
COVID-19 3rd Wave : ریاستی کابینہ کے وزیر نتن راوت نے حال ہی میں افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی تھی ۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ مقامی انتظامیہ جلد ہی انفیکشن کی رفتار کو روکنے کے لیے پابندیوں (Restrictions in Covid-19) کا اعلان کر سکتی ہے ۔
ناگپور: کورونا وائرس کی تیسری لہر نے مہاراشٹر کے ناگپور میں دستک دیدی ہے۔ ریاستی کابینہ کے وزیر نتن راوت نے پیر کو یہ جانکاری دی ۔ انہوں نے یہ بات شہر میں لگاتار دو دن سے ملنے والے انفیکشن کیسز کی وجہ سے کہی ۔ کووڈ 19 وبا کی پچھلی دونوں لہروں میں مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثرہ ریاست تھی ۔ دوسری لہر سے باہر نکلنے کے دوران ہی وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ریاست میں تیاریوں کے بارے میں بات کی تھی ۔ حال ہی میں انہوں نے تیسری لہر کے حوالے سے ایک انتباہ بھی جاری کیا ہے ۔
ریاستی کابینہ کے وزیر نتن راوت نے حال ہی میں افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی تھی ۔ انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ مقامی انتظامیہ جلد ہی انفیکشن کی رفتار کو روکنے کے لیے پابندیوں کا اعلان کر سکتی ہے ۔ اس میٹنگ میں ریونیو ، پولیس اور صحت سمیت کئی سرکاری محکموں کے سینئر افسران موجود تھے ۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ تیسری لہر شہر میں اپنے قدم جما چکی ہے ، کیونکہ انفیکشن کے معاملات دو دنوں میں دو ہندسوں میں دیکھے گئے ہیں ۔ انڈین ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے راؤت نے کہا کہ حکام کے ایک سے تین دنوں میں تاریخوں کا فیصلہ کرنے کے بعد دکانوں اور دیگر اداروں پر پابندیاں عائد کردی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پابندیاں ضروری ہیں ، کیونکہ ہمارے لئے لوگوں کی جان بچانا اولین ترجیح ہے ۔ راوت نے اتوار کو 10 اور پیر کو ملے 13 نئے معاملات کا حوالہ دیتے ہوئے تیسری لہر کے دستک کی بات کہی تھی ۔
بتادیں کہ ملک کے دیگر حصوں کے مقابلہ میں ودربھ میں اگست میں کووڈ 19 کے معاملات میں تیزی سے کمی دیکھی گئی تھی ۔ یہاں زیادہ تر دن کوئی موت نہیں ہوئی ۔ کووڈ 19 کے حوالے سے ضلع میں عائد پابندیوں میں 17 اگست کو پوری طرح سے ڈھیل دیدی گئی تھی ۔ تاہم تقریبا 10 دن پہلے ناگپور میونسپل کمشنر رادھا کرشن بی نے انفیکشن کے تمام نئے معاملات کیلئے لازمی انسٹی ٹیوشنل کوارنٹائن کے احکامات جاری کئے تھے ۔ یہ ضابطہ لاگو کرنے والا ناگپور پہلا شہر تھا ۔
خیال رہے کہ پیر کو ہی وزیر اعلی ٹھاکرے نے خبردار کیا تھا کہ ممکنہ تیسری لہر کو لے کر جاری وارننگ کو اگر نظر انداز کیا گیا تو ریاست کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی ۔ مہاراشٹر کے 72 فیصد ایکٹو کیسز پانچ اضلاع سے آرہے ہیں ، جن میں ممبئی اور تھانے اضلاع کے نام شامل ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔