உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Maharashtra : اقلیتی فلاحی کمیٹیاں بے توجہی کا شکار، ابو عاصم اعظمی کا شرد پوار کو خط

    Maharashtra : اقلیتی فلاحی کمیٹیاں بےتوجہی کا شکار، ابو عاصم اعظمی کا شرد پوار کو خط

    Maharashtra : اقلیتی فلاحی کمیٹیاں بےتوجہی کا شکار، ابو عاصم اعظمی کا شرد پوار کو خط

    Maharashtra News : سماجوادی پارٹی کے لیڈراور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی (Abu Asim Azmi) نے ریاست مہاراشٹر میں اقلیتی کمیٹیوں کی عدم تشکیل کے معاملہ پر این سی پی سپریمو شردہوار (Sharad Pawar) کو خط لکھا ہے ۔

    • Share this:
    ممبئی : سماجوادی پارٹی کے لیڈراور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی (Abu Asim Azmi)  نے ریاست مہاراشٹر میں اقلیتی کمیٹیوں کی عدم تشکیل کے معاملہ پر این سی پی سپریمو شردہوار (Sharad Pawar) کو خط لکھا ہے ۔ مہاراشٹر کی مہاوکاس اگھاڑی سرکار کو دو سال مکمل ہونے کے بعد بھی اقلیتی کمیشن ، مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن ، حج کمیٹی اور ساہتیہ اردو اکیڈمی کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہوئے مہاوکاس کو سیکولر سرکار ہونے کا فرض پورا کرنے کا عہد یاد دلایا ۔

    ابوعاصم اعظمی نے مہا وکاس اگھاڑی کے حصہ دار اور این سی پی سربراہ شرد پوار کو مکتوب ارسال کرکے مطالبہ کیا ہے اور یہ واضح کیا ہے کہ سرکار کے دو سال تکمیل کے باوجود سرکار نے اب تک اقلیتی اداروں کی تشکیل نہیں کی ہے جس کی وجہ سے کئی اسکیمات سے اقلیتی طلبہ محروم ہے۔  تعلیمی پسماندگی کی جانب سچر کمیٹی نے اشارہ بھی کیا ہے ، اس لئے اقلیتوں کے اداروں میں سربراہان کی تقرری کے ساتھ کمیٹیاں تشکیل دی جائے ۔

    انہوں نے بتایا کہ چودہ فیصد اقلیتوں کے لئے سرکار نے 460 کروڑ روپے مختص کئے تھے ، اقلیتی محکمہ کے معرفت یہ فنڈ مختص تھا ، لیکن اس فنڈ کا بھی استعمال اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے نہیں ہوا ۔ بدقسمتی سے اس میں خطیر رقم واپس کر دی گئی  ۔

    انہوں نے بتایا کہ کمیشن اور کمیٹیوں میں سربراہان کی تقرری نہیں کی گئی ہے ، جس کے سبب کام کاج متاثر ہو رہے ہیں ، اس لئے جلد ہی کمیٹیاں تشکیل دی جانی چاہئیں تاکہ جو اسکیمات ہیں ، اس کا اقلیتوں پر نفاذ اور اقلیتوں کے فنڈ کی واپسی نہ ہو ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: