ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر : وردھا ضلع میں پرانے مکان کی کھدائی کے دوران مغلیہ دور کا خزانہ برآمد ، پولیس نے اپنی تحویل میں لیا

سونے کا خزانہ کی ملنے کی خبر سن کر علاقہ کے لوگوں کی بھیڑ گھر کے قریب جمع ہوگئی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور کھدائی کے دوران ملنے والے زیورات کو اپنے قبضہ میں لے لیا ۔

  • Share this:
مہاراشٹر : وردھا ضلع میں پرانے مکان کی کھدائی کے دوران مغلیہ دور کا خزانہ برآمد ، پولیس نے اپنی تحویل میں لیا
مہاراشٹر : وردھا ضلع میں پرانے مکان کی کھدائی کے دوران مغلیہ دور کا خزانہ برآمد ، پولیس نے اپنی تحویل میں لیا

وردھا : مہاراشٹر کے وردھا ضلع کے ناچن گاؤں میں ایک پرانے مکان کی کھدائی کے دوران مغلیہ دور کاخزانہ ملنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ گھر کے ملبے کو کھیت میں ڈالنے کے دوران مزدوروں کو ایک چھوٹا ڈبہ ملا ۔ کھولنے کے بعد اس میں سے 450 گرام سونے کے زیورات ملے ۔ زیورات میں انگوٹھی ، کان اور ناک کے زیورات کے علاوہ مغل دور کے سونے کی اشرفی اور سونے کے بسکٹ بھی ملے ہیں۔


سونے کا خزانہ کی ملنے کی خبر سن کر علاقہ کے لوگوں کی بھیڑ گھر کے قریب جمع ہوگئی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور کھدائی کے دوران ملنے والے زیورات کو اپنے قبضہ میں لے لیا  ۔ وردھا کے کسان ستیش چاندورے نے ایک پرانا مکان خریدا تھا ، جس میں کھدائی کا کام جاری تھا اور اسی دوران مزدوروں کو ایک چھوٹا سا ڈبہ ملا ۔


اطلاعات کے مطابق اس میں 9 قسم کے مختلف زیورات برآمد ہوئے ہیں ۔ پولیس انسپکٹر رویندر گائیکواڑ نے بتایا کہ بر آمد سونے کا وزن تقریبا 428 گرام ہے ۔ کھیت سے سونا ملنے کی خبر کے بعد کسان چاندورے نے مزدوروں سے سونے کے زیورات کا ڈبہ لے لیا تھا ، جس کے بعد مزدوروں نے اس کی اطلاع پل گاؤں پولیس اسٹیشن کو دی تھی ۔


اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سونے کے زیورات کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔ اس خزانے کے دریافت ہونے کے بعد وردھا ضلع میں مغل کی سرگرمیوں کو جاننے میں دلچسپی بڑھ گئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 12, 2021 10:25 PM IST