ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

52 سالہ شخص کرونا مثبت ہونے کے باوجود گھرسے نکلا باہر، بی ایم سی نے کی یہ بڑی کارروائی

Coronavirus in Maharashtra : ملزم کورونا مثبت ہونے کے باوجود ضاطے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھر سے باہر جارہا تھا ۔ سوسائٹی کے سکریٹری نے اس بارے میں وارڈ افسر سے شکایت کی ، جس کے بعد پولیس میں کیس درج کرلیا گیا ۔

  • Share this:
52 سالہ شخص کرونا مثبت ہونے کے باوجود گھرسے نکلا باہر، بی ایم سی نے کی یہ بڑی کارروائی
52 سالہ شخص کرونا مثبت ہونے کے باوجود گھرسے نکلا باہر، بی ایم سی نے کی یہ بڑی کارروائی۔ علامتی تصویر ۔

وسیم انصاری


مہاراشٹرا سمیت متعدد ریاستوں میں کورونا نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔ اس کو روکنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں ۔ لہذا عوام بھی محتاط ہیں ۔ کچھ لوگوں کی لاپروائی کی وجہ سے کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ ممبئی کے علاقے چیمبور میں سامنے آیا ہے ۔ یہاں ایک کورونا سے متاثرہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ الزام  ہے کہ ایک 52 سالہ  شخص کورونا مثبت ہونے کے بعد بھی ضابطے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھر سے باہر نکل گیا ۔ جس کے بعد پولیس نے اس شخص کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔


اطلاعات کے مطابق ملزم کورونا مثبت ہونے کے باوجود ضاطے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھر سے باہر جارہا تھا ۔ سوسائٹی کے سکریٹری نے اس بارے میں وارڈ افسر سے شکایت کی ، جس کے بعد پولیس میں کیس درج کرلیا گیا ۔ بتادیں کہ 17 فروری کو ملزم کی 20 سالہ بیٹی کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی ، جس کے بعد ملزم اور اس کی اہلیہ نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا ۔ اس دوران دونوں رپورٹس بھی مثبت آئیں۔


سوسائٹی کے سکریٹری کے مطابق یہ شخص 14 دن تک کوارنٹائن میں رہنے کی بجائے جم میں جاتا تھا ۔ شکایت ملنے کے بعد جب بعد میں بی ایم سی کے عہدیدار ان کے گھر پہنچے تو ملزم گھر میں موجود نہیں تھا۔ جس کے بعد ملزمان کے خلاف مناسب دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

ملزم شخص کے خلاف دفعہ 188 اور 269 کے تحت کارروائی کی گئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 01, 2021 09:10 AM IST