اپنا ضلع منتخب کریں۔

    وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے وزیر اعلی ٹھاکرے کو لکھا خط ، کہا : سبھی الزامات کی جانچ ہو

    وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے وزیر اعلی ٹھاکرے کو لکھا خط ، کہا : سبھی الزامات کی جانچ ہو

    وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے وزیر اعلی ٹھاکرے کو لکھا خط ، کہا : سبھی الزامات کی جانچ ہو

    ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کے الزامات کو انل دیشمکھ نے خارج کردیا ہے اور اب ریاست کے وزیر اعلی سے سبھی الزامات کی جانچ کرانے کیلئے کہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب الزامات کی جانچ ہوگی تو دودھ کا دوھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا ۔

    • Share this:
      ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ نے جس طرح سے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو خط لکھ کر وزیر داخلہ انل دیشمکھ پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں ، اس کے بعد سے مہاراشٹر کی سیاست میں زلزلہ آگیا ہے ۔ پرمبیر سنگھ نے ادھو ٹھاکرے کو لکھے خط میں کہا ہے کہ وزیر اخلہ انل دیشمکھ نے ہر مہینے 100 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ رکھی تھی ۔ حالانکہ پرمبیر سنگھ کے الزامات کو انل دیشمکھ نے خارج کردیا ہے اور اب ریاست کے وزیر اعلی سے سبھی الزامات کی جانچ کرانے کیلئے کہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب الزامات کی جانچ ہوگی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا ۔ وہیں اس معاملہ پر پرمبیر سنگھ آج ہائی کورٹ کا بھی دروازہ کھٹکھٹاسکتے ہیں ۔

      مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو خط لکھ کر اس پورے معاملہ کی غیرجانبدارانہ جانچ کرانے کیلئے کہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جانچ کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاست کے وزیر اعلی اس معاملہ میں جانج کا حکم دیتے ہیں تو اس کا خیرمقدم کروں گا ۔ دراصل پرمبیر سنگھ کے الزامات کے بعد اپوزیشن مسلسل سرکار پر حملہ آور ہے اور وزیر داخلہ کے استعفی کا مطالبہ کررہی ہے ۔

      پرمبیر سنگھ نے انل دیشمکھ پر کیا لگایا ہے الزام

      نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ممبی پولیس کے سابق کمشنر پرمبیر سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ انل دیشمکھ نے سچن واجھے کو 100 کروڑ روپے کا ٹارگیٹ دیا تھا۔ پرمبیر سنگھ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ 100 کروڑ روپے کا ٹارگیٹ پورا کرنے کیلئے ممبئی کے بار ، پب اور ریستوراں سے وصولی کرنے کیلئے کہا گیا تھا ۔ خط کے مطابق اس ٹارگیٹ پر سچن واجھے نے کہا تھا کہ وہ 40 کروڑ روپے تو پورا کرسکتے ہیں ، لیکن 100 کروڑ روپے بہت زیادہ ہیں ۔ پرمبیر سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ 100 کروڑ کا ٹارگیٹ پورا کرنے کیلئے انل دیشمکھ نے سچن واجھے کو دوسے طریقے ایجاد کرنے کیلئے کہا تھا ۔

      ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا سکتے ہیں پرمبیر سنگھ

      انل دیشمکھ کے خلاف سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کررہے پرمبیر سنگھ آج بامبے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا سکتے ہیں ۔ بتادیں کہ اس سے پہلے پرمبیر سنگھ سپریم کورٹ جاچکے ہیں ، لیکن سماعت کے دوران عدالت عظمی نے کہا کہ مہاراشٹر کے وزیر داخلہ پر لگائے گئے الزامات کافی سنگین ہیں ، لیکن اس معاملہ کو پہلے ہائی کورٹ کے سامنے رکھنا ہوگا ۔

      ساتھ ہی ساتھ سپریم کورٹ نے اس بات پر بھی سوال اٹھایا کہ پرمبیر سنگھ نے اپنی عرضی میں انل دیشمکھ کو فریق کیوں نہیں بنایا ؟ اب پرمبیر سنگھ بامبے ہائی کورٹ جاسکتے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: