اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مہاراشٹر : ایکناتھ شندے گروپ کو الیکشن کمیشن نے دیا 'دو تلوار اور ڈھال' کا انتخابی نشان

    مہاراشٹر : ایکناتھ شندے گروپ کو الیکشن کمیشن نے دیا 'دو تلوار اور ڈھال' کا انتخابی نشان ۔ تصویر : twitter@mieknathshinde

    مہاراشٹر : ایکناتھ شندے گروپ کو الیکشن کمیشن نے دیا 'دو تلوار اور ڈھال' کا انتخابی نشان ۔ تصویر : twitter@mieknathshinde

    Maharashtra News: الیکشن کمیشن نے شیوسینا کے ایکناتھ گروپ کو 'دو تلواریں اور ڈھال' کا انتخابی نشان الاٹ کیا ہے ۔ کمیشن نے کل ان کی پارٹی کو بالا صاحبچی شیوسینا کا نام دیا تھا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Maharashtra | Mumbai | Pune
    • Share this:
      نئی دہلی : الیکشن کمیشن نے شیوسینا کے ایکناتھ گروپ کو 'دو تلواریں اور ڈھال' کا انتخابی نشان الاٹ کیا ہے ۔ کمیشن نے کل ان کی پارٹی کو بالا صاحبچی شیوسینا کا نام دیا تھا ۔ الیکشن کمیشن نے اس سے پہلے پیر کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی قیادت والے گروپ کی جانب سے شروعات میں سونپی گئی انتخابی نشانات کی فہرست کو خارج کردیا تھا ۔ اس کے بعد شندے گروپ نے بالا صاحبچی شیوسینا کیلئے اپنے پسند کے تین نئے انتخابی نشانات کی فہرست منگل کو الیکشن کمیشن کو سونپی تھی، جس میں پیپل کا پیر ، دو تلوار اور ڈھال اور سورج شامل تھا ۔

      دراصل الیکشن کمیشن نے ہفتہ کو شیوسینا کے دونوں گروپوں ادھو ٹھاکرے کی قیادت والے گروپ اور شندے کی قیادت والے گروپ کو تین نومبر کو اندھیری ایسٹ اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پارٹی کے نام اور انتخابی نشان کا استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی تھی اور دونوں گروپوں سے اپنے گروپ کیلئے نئے نام اور نئے انتخابی نشان کی فہرست دینے کیلئے کہا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: اگلے چیف جسٹس ہوں گے ڈی وائی چندرچوڑ، اپنے والد سابق CJI کے فیصلوں کو پلٹ چکے ہیں


       

      یہ بھی پڑھئے: سماجوادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات ادا، اکھیلیش یادو نے دی 'مکھ اگنی'


      اس کے بعد کمیشن نے پیر کو ادھو ٹھاکرے کی قیادت والے شیوسینا کے گروپ کو شیوسینا ۔ ادھو بالا صاحب ٹھاکرے نام اور مشال انتخابی نشان الاٹ کیا تھا ۔ وہیں ایکناتھ شندے کے گروپ کو بالاصبچی شیوسینا نام الاٹ کیا گیا تھا، لیکن شندے گروپ کے انتخابی نشان کے طور پر ترشول ، گدا اور اگتے سورج کو خارج کردیا ۔ کمیشن نے ایکناتھ شندے کی قیادت والے گروپ کو منگل کی صبح تک نشانات کی نئی فہرست سونپے کیلئے کہا تھا، جس کے بعد اب انہیں نیا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے ۔

      بتادیں کہ مہاراشٹر کے اندھیری ایسٹ سیٹ ، شیوسینا ممبر اسمبلی رمیش لٹکے کی موت کے بعد سے خالی ہے ، اس لئے اس سیٹ پر تین نومبر کو ضمنی الیکشن ہونے والا ہے ۔ 14 اکتوبر پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: