ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر : کھاٹک برادری کو گھر واپسی تک پولیس تحفظ فراہم کیاجائے : حاجی عرفات

حاجی عرفات نے مالیگاؤں میں ایک کھاٹک برادری سے وابستہ شخص کے گولی مارکر قتل پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور خاطیوں کو سخت سزا اور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔

  • Share this:
مہاراشٹر : کھاٹک برادری کو گھر واپسی تک پولیس تحفظ فراہم کیاجائے : حاجی عرفات
مہاراشٹر : کھاٹک برادری کو گھر واپسی تک پولیس تحفظ فراہم کیاجائے : حاجی عرفات

ممبئی : مہاراشٹر میں بی جے پی کے سنئیر لیڈر نوبھارتیہ واہتوک سینا کے قومی سربراہ اور اقلیتی کمیشن کے سربراہ حاجی عرفات شیخ نے عید الاضحی کے لئے ریاست بھر سے آنے والے کھاٹک برادری کے تاجروں کو گھر واپسی کے دوران پولس تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، کیونکہ ریاست کے مالیگاؤں ، ناسک گوٹی اور دیگر اضلاع میں کاروباریوں کے ساتھ عید الاضحی اور چاند رات میں لوٹ مار کے واقعات پیش آتے ہیں ۔ کھاٹک برادری سے وابستہ افراد جانوروں کی فروخت اورترسیل کے لئے ممبئی اور تھانہ سمیت دیگر شہروں کا رخ کرتے ہیں اورعید ہی ان کے لئے آمدنی کا ذریعہ ہوتی ہے ۔ سال بھر جانوروں کی پرورش کے بعد وہ بازار میں اسے فروخت کرنے کی غرض سے لاتے ہیں۔ اگر ان کی سالانہ آمدنی ہی لوٹ مار اور چوری کا شکارہو جائے اور وہ اپنی ریاست میں ہی خود کو غیر محفوظ محسوس کریں تو یہ انتہائی افسوسناک ہے ، اس لئے عید الاضحی سے لے کر جانوروں کے کاروباریوں کے گھر جانے تک ہر ریلوے اسٹیشن اور شاہراہوں اور گاؤں و اضلاع میں سخت بندوبست اور گشت بڑھائی جائے ۔ تاکہ کاروباری بخوشی اپنے گھر تجارت کی رقم لے جا سکیں ۔


حاجی عرفات نے مالیگاؤں میں ایک کھاٹک برادری سے وابستہ شخص کے گولی مارکر قتل پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور خاطیوں کو سخت سزا اور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔ حاجی عرفات نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران حالات انتہائی خراب ہیں ، ایسے میں تاجراور کھاٹک برادری کے ساتھ لوٹ مار اور قتل و غارت گری کے واقعات اور نظم و نسق کے مسائل پر پولس کو خصوصی توجہ دینی ہوگی ۔


مالیگاؤں سے وابستہ کھاٹک برادری کے وفد کی ڈی جی پی سنجے پابڈے سے ملاقات کے قیادت کے دوران حاجی عرفات نے  کہا کہ عید الاضحی پر سخت حفاظتی انتظامات ضروری ہے ۔ تاکہ لوٹ مار اور اس قسم کے واقعات پر قدغن لگایا جاسکے ۔ حاجی عرفات نے کہا کہ جانور کے تاجر اور کھاٹک سماج کے وابستگان جب گھر واپس جاتے ہیں تو انہیں راستہ میں لوٹ کا شکاربنایا جاتاہے ، اس مرتبہ اس قسم کا واقعہ پیش نہ آیا ، اس پرپولس کو توجہ دینی چاہئے ۔


ڈی جی پی سنجے پانڈے نے اس سلسلے میں مثبت اقدامات اٹھانے کی بھی یقین دہانی کرائی اور وفد کو ہر ممکن مدد و تعاون دینے کا وعدہ کیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 21, 2021 12:23 AM IST