ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی : کورونا ویکسین کے تعلق سے مسلمانوں میں بیداری پیدا کرنے کیلئے جامع مسجد کی انوکھی پہل ، بی ایم سی سے مانگی یہ خاص اجازت

جامع مسجد کے ٹرسٹی صاحب خطیب نے بتایا کہ مقامی ایم ایل اے امین پٹیل کے تعاون سے بی ایم سی سے اجازت مانگی گئی ہے کہ جامع مسجد کے آس پاس کے احاطہ میں ویکسین سینٹر کھولنے کی اجازت دی جائے ۔ تاکہ جو مسلم بھائی اسپتال میں جاکر ویکسین لگوانے گریز کر رہے ہیں ، انھیں اس بارے میں معلومات دے کر ویکسین لگائی جاسکے ۔

  • Share this:
ممبئی : کورونا ویکسین کے تعلق سے مسلمانوں میں بیداری پیدا کرنے کیلئے جامع مسجد کی انوکھی پہل ، بی ایم سی سے مانگی یہ خاص اجازت
ممبئی : کورونا ویکسین کے تعلق سے مسلمانوں میں بیداری پیدا کرنے کیلئے جامع مسجد کی انوکھی پہل ، بی ایم سی سے مانگی یہ خاص اجازت ۔ علامتی تصویر ۔

ممبئی : کووڈ 19 کے بڑھتے خطرے کو کم کرنے کیلئے مہاراشٹر حکومت کی جانب سے یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ جلد سے جلد مہاراشٹر میں لوگوں کو ویکسین فراہم کی جائے ۔ تاکہ کورونا کے بڑھتے قہر سے بچا جاسکے ۔ ایسی صورتحال میں دیکھا گیا ہے کہ مسلم سماج ویکسین کے معاملہ میں پش و پیش کا شکار ہے ۔ لوگ ویکسین لگوانے سے بچ رہے ہیں ۔ ان حالات میں ممبئی کی جامع مسجد کی طرف سے مسلمانوں تک ویکسین پہنچانے کی پہل کی گئی ہے ۔


جامع مسجد کے ٹرسٹی صاحب خطیب نے بتایا کہ مقامی ایم ایل اے امین پٹیل کے تعاون سے بی ایم سی سے اجازت مانگی گئی ہے کہ جامع مسجد کے آس پاس کے احاطہ میں ویکسین سینٹر کھولنے کی اجازت دی جائے ۔ تاکہ جو مسلم بھائی اسپتال میں جاکر ویکسین لگوانے گریز کر رہے ہیں ، انھیں اس بارے میں معلومات دے کر  ویکسین لگائی جاسکے ۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق مسجد کے ذریعہ جگہ کا انتظام کر دیا گیا ہے اور بی ایم سی کے ذریعہ بھی اس پر مثبت رویہ دکھائی دے رہا ہے ۔  امکان ہے کہ عید کے بعد یہاں ویکسین سینٹر کھل جائے گا اور مسلم سماج کو اس سے کا فائدہ ہو گا ۔


مہاراشٹرا حکومت  کوشش ہے کہ جلد سے جلد لوگوں تک ویکسین پہنچ جائے اور اس سلسلہ میں ویکسین سینٹر میں  بھیڑ بھی دیکھی جا رہی ہے ، لیکن اب بھی مسلم سماج میں ایک طبقہ ایسا ہے ، جوغیرضروری طور پر ویکسین سے خوفزدہ ہے ۔ جامع مسجد کے اقدام کے بعد مسلم بھائیوں میں یقینی طور پر بیداری پیدا ہوگی ۔ .
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 08, 2021 12:43 PM IST