உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ویکسین کی دونوں ڈوز لے چکے لوگ 15 اگست سے ممبئی لوکل میں کرسکیں گے سفر

    ویکسین کی دونوں ڈوز لے چکے لوگ 15 اگست سے ممبئی لوکل میں کرسکیں گے سفر

    ویکسین کی دونوں ڈوز لے چکے لوگ 15 اگست سے ممبئی لوکل میں کرسکیں گے سفر

    ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ 15 اگست سے ممبئی کی لوکل ٹرین سروس شروع کردی جائے گی ، لیکن ٹرین میں سفر کرنے کی صرف ان لوگوں کو اجازت دی جائے گی ، جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لے لی ہیں ۔

    • Share this:
      ممبئی : مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے کم ہوتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ریاستی حکومت کی جانب سے پابندیوں میں نرمی دی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے عام لوگوں کے لیے لوکل ٹرینیں کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ 15 اگست سے ممبئی لوکل ٹرینوں میں ان لوگوں کو سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے ، جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لی ہیں اور انہیں دونوں ڈوز لئے ہوئے 14 دن ہو گئے ہیں ۔

      ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ایک سال پہلے ہم نے بھی سوچا تھا کہ کووڈ ایک سال میں ختم ہو جائے گا ، لیکن ایسا نہیں ہوا .. اب بھی پتہ نہیں کتنی لہر آنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی کی لوکل ٹرین سروس 15 اگست سے شروع کردی جائے گی ، لیکن صرف انہیں لوگوں کو ٹرین میں سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی ، جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لے لی ہیں ۔

      وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ لوکل ٹرین میں سفر کرنے والے مسافر موبائل ایپ کے ذریعہ (لوکل) ٹرین پاس ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔ جن کے پاس اسمارٹ فون نہیں ہے ، وہ شہر کے میونسپل وارڈ دفاتر کے ساتھ ساتھ مضافاتی ریلوے اسٹیشنوں سے فوٹو پاس حاصل کر سکتے ہیں۔

      اپریل میں لوکل ٹرین سروس کی گئی تھی معطل

      قابل ذکر ہے کہ اس سال کووڈ 19 وبا کی خوفناک دوسری لہر کی وجہ سے اپریل میں عام لوگوں کے لیے مضافاتی ٹرین سروس معطل کردی گئی تھی ۔ فی الحال صرف سرکاری ملازمین اور ضروری خدمات فراہم کرنے والے لوگ لوکل ٹرینوں میں سفر کر سکتے ہیں ۔

      24 گھنٹوں میں 5 ہزار سے زائد نئے کیسز

      مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 5508 نئے کیسز سامنے آئے ، جو کہ ایک دن پہلے کے مقابلہ میں 553 کم ہیں ۔ وہیں اس دوران مزید 151 مریضوں کی موت ہوگئی ۔ اموات کی تعداد بھی ایک دن پہلے کے مقابلہ میں 36 کم ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں 196307 ٹیسٹ کئے گئے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: