اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ممبئی: کار چلانے والے ہوشیار! سبھی مسافروں نے نہیں لگائی سیٹ بیلٹ تو ہوگی یہ بڑی کارروائی

    ممبئی: کار چلانے والے ہوشیار! سبھی مسافروں نے نہیں لگائی سیٹ بیلٹ تو ہوگی یہ بڑی کارروائی ۔ علامتی تصویر ۔

    ممبئی: کار چلانے والے ہوشیار! سبھی مسافروں نے نہیں لگائی سیٹ بیلٹ تو ہوگی یہ بڑی کارروائی ۔ علامتی تصویر ۔

    Mumbai news: ممبئی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین پر عمل کرانے کو لے کر بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ یہاں کار میں اب ڈرائیور کے ساتھ ساتھ اس میں بیٹھنے والے سھی لوگوں کیلے سیٹ بیلٹ لگانا لازمی کردیا گیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Maharashtra | Mumbai | Pune
    • Share this:
      ممبئی : ممبئی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین پر عمل کرانے کو لے کر بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ یہاں کار میں اب ڈرائیور کے ساتھ ساتھ اس میں بیٹھنے والے سھی لوگوں کیلے سیٹ بیلٹ لگانا لازمی کردیا گیا ہے ۔ ممبئی ٹریفک پولیس کی طرف سے اس کو لے کر ایک حکم جاری کیا گیا ہے، جس میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کئے جانے کی بات کہی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی جن کی کار میں سیٹ بیلٹ میں کوئی خرابی ہے ، انہیں صحیح کرانے کیلئے بھی مہلت دی گئی ہے ۔ اس کے بعد یکم نومبر سے حکم کو سختی سے لاگو کردیا جائے گا ۔

      ممبئی ٹریفک پولیس نے لگاتار کار حادثات میں ہورہی اموات کے معاملہ کو دیکھتے ہوئے کار ڈرائیور کے ساتھ اس کے مسافروں پر بھی سختی کرنی شروع کردی ہے ۔ جو حکم جاری کیا گیا ہے ، اس کے مطابق اب کار میں ڈرائیوروں کے علاوہ اس میں بیٹھے سبھی مسافروں کیلئے سیٹ بیلٹ لگانا لازمی کردیا گیا ہے ۔ اس قانون پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کارروائی کرنا شروع کردے گی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: گیانواپی کیس میں ہندو فریق کو لگا جھٹکا ، مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ نہیں ہوگی


      یہ بھی پڑھئے: ہماچل پردیش میں ایک مرحلہ میں الیکشن، 12 نومبر کو ووٹنگ، 8 دسمبر کو نتائج


      ٹریفک پولیس کے حکم کے مطابق جن کی کاروں میں سیٹ بیلٹ نہیں ہیں یا خراب ہیں، انہیں اس کو ٹھیک کرانے کیلئے 31 اکتوبر تک کا وقت ٹریفک پولیس نے دیا ہے ۔ اس کے بعد یکم نومبر سے اس حکم کو لاگو کرکے کارروائی شروع کردی جائے گی ۔

      غور طلب ہے کہ کار حادثات میں لگاتار ہورہی اموات کو لے کر سرکار فکرمند ہے ۔ کچھ دنوں پہلے مرکزی وزیر نتن گڈکری بھی کار میں بیٹھنے والے سبھی لوگوں کو سیٹ بیلٹ لگانے کو لازمی کرنے کی بات کہہ چکے ہیں ۔ ٹاٹا سنس کے سابق چیئرمین سائرس مستری کی موت کے بعد سرکار نے کار میں پچھلی سیٹ پر بیٹھے مسافروں کے تحفظ کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: