ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

یکطرفہ محبت میں پاگل عاشق نے لڑکی کے ساتھ کیا ایسا خوفناک کام ، جان کر اڑجائیں گے ہوش

زخمی لڑکی کو کے ای ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ وہیں اس معاملہ میں بھیونڈی پولیس نے دو افراد کے خلاف معاملہ درج کیا ہے ۔

  • Share this:
یکطرفہ محبت میں پاگل عاشق نے لڑکی کے ساتھ کیا ایسا خوفناک کام ، جان کر اڑجائیں گے ہوش
یکطرفہ محبت میں پاگل عاشق نے لڑکی کے ساتھ کیا ایسا خوفناک کام ، جان کر اڑجائیں گے ہوش

ممبئی : یکطرفہ محبت کرنے والاعاشق جب محبت میں ناکام ہوگیا تو اس نے جس سے محبت کرتا اس کو ایسی چوٹ پہنچائی کہ وہ اسپتال میں زیر علاج ہے ۔ یکطرفہ محبت میں ایک شخص جس کا نام مختار بتایا جاتا ہے ، نے لڑکی کے ہونٹوں کو چبا لیا ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سرا سیمگی پھیل گئی ہے ۔ زخمی لڑکی کو کے ای ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ وہیں اس معاملہ میں بھیونڈی پولیس نے دو افراد کے خلاف معاملہ درج کیا ہے ۔


تھانہ پولیس کے انکوائری افسر شیتل راؤت نے بتایا کہ یہ واقعہ بھیونڈی کے قدوائی نگر میں پیش آیا ، جہاں 23 سالہ مختار عبدالرحیم انصاری اسی علاقے میں رہنے والی ایک لڑکی سے یکطرفہ پیار کرتا تھا اور کئی بار اس کے ساتھ بدتمیزی کر چکا تھا اور اس سے شادی  کرنے کے لئے زبردستی کرتا تھا ۔ لیکن جب لڑکی نے مخالفت کی تو اس پر حملہ کرنے کے لئے اپنے دوست شاہد کے ساتھ پلان بنایا.


مختار نے اپنے دوست شاہد کے ساتھ مل کر لڑکی کو راستے میں روکا اور زبردستی اس سے شادی کے لئے حامی بھرنے پر زور دینے لگا ۔ لیکن لڑکی نے صاف انکار کردیا ۔ لڑکی کے انکار پر مختار نے  اس کے چہرے سے نقاب نوچ لیا اور  لڑکی کے ہونٹوں کو کاٹ لیا ، جس کے سبب وہ شدید زخمی ہو گئی ۔


پولیس اسٹیشن میں اس معاملہ کی شکایت کی گئی  ۔ پولیس نے دونوں ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 15, 2021 08:11 PM IST