ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی : کورونا وائرس کی فرضی رپورٹ تیار کرکے لوگوں سے پیسے اینٹھنے واالا گرفتار

Maharashtra News : ممبئی کے چار کوپ پولیس اسٹیشن میں ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا ہے ، جو لیب میں ٹیکنیشین ہے اور کووڈ کا نمونہ لے کر خود سے فرضی رپورٹ بنا کر دیتا تھا اور رپورٹ کے بدلے میں موٹی رقم وصول کرتا تھا ۔

  • Share this:
ممبئی : کورونا وائرس کی فرضی رپورٹ تیار کرکے لوگوں سے پیسے اینٹھنے واالا گرفتار
ممبئی : کورونا وائرس کی فرضی رپورٹ تیار کرکے لوگوں سے پیسے اینٹھنے واالا گرفتار

ممبئی : ممبئی میں مسلسل کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ حکومت کووڈ کی روک تھام کے ساتھ مریضوں کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے ۔ حکومت کا یہ دعویٰ ہے کہ زیادہ ٹیسٹنگ کے ذریعہ مریض سامنے آرہے ہیں۔ تو دوسری طرف ایسے حالات میں ممبئی کے ایک لیب میں ٹیکنیشین کے ذریعہ کورونا کی فرضی رپورٹ بنا کر لوگوں سے موٹی رقم وصول کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔


ممبئی کے چار کوپ پولیس اسٹیشن میں ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا ہے ، جو لیب میں ٹیکنیشین ہے اور کووڈ کا نمونہ لے کر خود سے فرضی رپورٹ بنا کر دیتا تھا اور رپورٹ  کے بدلے میں موٹی رقم وصول کرتا تھا ۔ پولیس کو اس کی اطلاع ملی کہ ایک ملزم کووڈ کی فرضی رپورٹ تیار کرتا ہے ، جو نمونہ لیتا ہے اس کا کیو آر کوڈ ہوتا ہے ۔ چیک کرنے کے بعد پتہ چلا کہ رپورٹ کسی اور کے نام کی ہے ۔


پوچھ تاچھ میں ملزم نے بتایا کہ وہ پہلے ایک مشہور لیب میں ٹیکنیشین کے طور پر کام کرتا تھا ۔ پرسنل تعلقات ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ کے لئے وہی جاتا تھا ، علامات کی جانچ کرتا تھا اور ایک Adobe Acrobat Reader سافت ویئر کے ذریعہ رپورٹ تیار کرتا تھا ۔ ایک رپورٹ کا ایک ہزار روپے وصول کرتا تھا ۔ بار کوڈ اسکین کرنے کے بعد پتہ چلا کہ وہ  رپورٹ کسی اور کے نام کی ہے۔


ملزم لیب کے نام پر ٹیسٹ کرنے کیلئے جاتا تھا ، لیکن پیسے لیب کو نہیں دیتا تھا۔ اب تک 37 لوگوں کو رپورٹ بنا کر دے چکا ہے۔ ملزم کا نام محمد سلیم محمد عمر29 ہے ، جومالونی کا رہنے والا بتایا جاتا ہے۔ وشال ٹھاکور ڈپٹی پولیس آف پولیس کمشنر زون ممبئی 11 نے بتایا کہ وہ کس طرح سے لوگوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کرتا تھا ۔ اس کے پاس سے37 رپورٹیں ضبط کی گئی ہیں ۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے آگے کی کارروائی شروع کردی ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 10, 2021 05:10 PM IST