ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

خواتین کے تحفظ کیلئے ممبئی پولیس نے اٹھایا بڑا ، نربھیا ٹیم کی تشکیل ، جانئے کیسے کرے گی کام

تمام پولیس اسٹیشنوں میں خواتین تحفظ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ممبئی میں پانچ موبائل وین بھی گشت پرتعینات کی گئی ہے ۔

  • Share this:
خواتین کے تحفظ کیلئے ممبئی پولیس نے اٹھایا بڑا ،  نربھیا ٹیم کی تشکیل ، جانئے کیسے کرے گی کام
خواتین کے تحفظ کیلئے ممبئی پولیس نے اٹھایا بڑا ، نربھیا ٹیم کی تشکیل ، جانئے کیسے کرے گی کام

ممبئی : ممبئی کے ساکی ناکہ سانحہ کے بعد پولیس نے خواتین کے ساتھ چھیڑخانی اور سوشل میڈیا پر انہیں ڈرانے دھمکانے کے واقعات اور خوف و دہشت پیدا کرنے والوں کے خلاف اب نربھیا ٹیم تشکیل دی ہے ۔ ایمپاور تنظیم کے معرفت اس ٹیم کو خواتین پرہونے والے مظالم اور تشدد کے خاتمہ کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔ تمام پولیس اسٹیشنوں میں خواتین تحفظ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ممبئی میں پانچ موبائل وین بھی گشت پرتعینات کی گئی ہے ۔ سبھی پولیس اسٹیشن میں ایک اسسٹنٹ پولیس کمشنر اور خاتون انسپکٹر نربھیا ٹیم کے نوڈل افسر ہوں گے ۔ اس ٹیم میں ایک خاتون انسپکٹر ایک اہلکار دو مرد کانسٹیبل تعینات ہوں گے ۔ اس کے ساتھ ایک ڈرائیور بھی ہوگا ۔


نربھیا ٹیم  کی تشہیر کے لئے ریڈیو اور ٹی وی پر بیداری مہم چلائی جائے گی ۔ نربھیا ٹیم کو ان حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے دو دنوں کا ورکشاپ ہوگا اور اس کے ساتھ ممبئی میں خواتین پر ہونے والے جرائم کی روک تھام کے لئے سنسان اور جھوپڑپٹی علاقوں میں گشت بھی ہوگی ۔ ریلوے اسٹیشن اور دیگر مقامات جہاں سنسان اور اندھیرا ہے ، وہاں گشتی دستہ تعینات ہوگا ۔ سنیما گھر ، اسکول میدان میں بھی پولیس کو گشت کی ہدایت دی گئی ہے ۔ رات میں تنہا خاتون کی مدد اور انہیں گھر تک پہنچانے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے ۔


نیز گزشتہ پانچ برسوں میں خواتین کے خلاف تشدد اور جرائم میں ملوث ملزمین اور جرائم پیشہ کی فہرست بھی مرتب ہوگی ۔ بزرگ خواتین اور بزرگوں کی تیمار داری کے لئے ٹیم ان کے گھر کا بھی گشت کرے گی ۔ اس ٹیم کو جدید تربیت بھی دی جائے گی ۔ اسے پین کیمرہ کی بھی تربیت ہوگی ۔ تاکہ و ہ اپنے یومیہ کام کی رپورٹ اور ریکارڈنگ پیش کر سکے ۔ اسکول کالج بستیوں میں شکایت کے لئے نربھیا پیٹی کا بھی اہتمام ہوگا ۔


علاوہ ازیں جھوپڑپٹی میں بچوں کے خلاف جرائم سے متعلق قانون پاسکو سے متعلق ورکشاپ بھی کیا جائے گا ۔ خواتین کو بیداری مہیم میں شامل کیا جائے گا ۔ یہ حکم نامہ آج ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت ناگرالے نے جاری کیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 14, 2021 08:46 PM IST