ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

خاتون نے پولیس وین میں بچے کو جنم دیا ، ممبئی پولیس کی جم کی جارہی تعریف ، جانئے کیوں

خاتون کو نائر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور بچے کو ڈاکٹر کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ خاتون نے 7 ماہ میں ہی بچے کو جنم دیا ۔ پولیس وین میں موجود خاتون دستہ نے حاملہ خاتون کی زچگی کے دوران مدد کی ۔ بچہ اور ماں کی زندگی بچ گئی ۔

  • Share this:
خاتون نے پولیس وین میں بچے کو جنم دیا ، ممبئی پولیس کی جم کی جارہی تعریف ، جانئے کیوں
خاتون نے پولیس وین میں بچے کو جنم دیا ، ممبئی پولیس کی جم کی جارہی تعریف ، جانئے کیوں

ممبئی : اکثر لوگ پولیس کے بارے میں غلط سوچ رکھتے ہیں اوران پر سوالات اٹھاتے رہتے ہیں ، لیکن پولیس کی جانب سے اچھے کاموں کی تعریف بھی کی جانی چاہئے ۔ کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے خطرے میں بھی لوگوں کو محفوظ رکھنا ان کی اولین ترجیح ہے ۔ اس لئے لوگوں سے اپیل کی جا رہی ہے کی وہ اپنے گھروں میں رہیں اور  باہر نہ نکلیں ۔ ممبئی  پولیس نے انسانیت کی ایک ایسی مثال قائم کی ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔


ممبئی کے ورلی ناکہ میں منگل کی شام 5 بجے ایک راہ چلتی خاتون کو درد اٹھ گیا اور وہ چکر  کھا کر گر پڑی ، کسی طرح لوگوں نے پولیس کنٹرول کو فون کرکے اطلاع دی ۔ جب پولیس موقع پر پہنچی توپتہ چلا کہ وہ خاتون حاملہ ہے اور  حالت بہت نازک ہے ، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے ایمبولینس کو نہیں بلایا اور بغیر کسی تاخیر کے خاتون کو پولیس وین میں ڈال کر نائر اسپتال لے جانے لگے ۔ لیکن جیسے ہی وین کچھ دور پہنچی تو خاتون نے پولیس وین میں ہی ایک بچے کو جنم دیا۔


خاتون کو نائر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور بچے کو ڈاکٹر کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ خاتون نے 7 ماہ میں ہی بچے کو جنم دیا ۔ پولیس وین میں موجود خاتون دستہ نے حاملہ خاتون کی زچگی کے دوران مدد کی ۔ بچہ اور ماں  کی زندگی بچ گئی ۔


یہ خاتون سات ماہ کی حاملہ تھی اور وقت سے پہلے ہی بچے کو جنم دیدیا ۔ ماں کی حالت ٹھیک  ہے اور بچے کو ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔ پولیس نے جو کام کیا ہر جگہ اس کی ستائش کی جا رہی یے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 14, 2021 04:51 PM IST