ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی میں تیز بارش، جگہ۔جگہ سڑکوں پر بھرا پانی، ٹرینیں رد ہونے سے گھنٹوں پھنسے رہے لوگ

مہاراشٹرا (Maharashtra) کی راجدھانی ممبئی (Mumbai) میں موسلا دھار بارش (Heavy Rain Fall) کے چلتے جگہ۔جگہ پانی بھر گیا۔ سڑکیں تالاب کی مانند ہوگئیں اور لوگوں کی گاڑیاں گھنٹوں پھنسی رہیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بدھ کے روز ممبئی میں تیز بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ابر آلود اور تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

  • Share this:
ممبئی میں تیز بارش، جگہ۔جگہ سڑکوں پر بھرا پانی، ٹرینیں رد ہونے سے گھنٹوں پھنسے رہے لوگ
محکمہ موسمیات نے ابر آلود اور تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ممبئی۔ مہاراشٹرا (Maharashtra) کی راجدھانی  ممبئی (Mumbai) میں موسلا دھار بارش (Heavy Rain Fall) کے چلتے جگہ۔جگہ پانی بھر گیا۔ سڑکیں تالاب کی مانند ہوگئیں اور لوگوں کی گاڑیاں گھنٹوں پھنسی رہیں۔ صرف یہی نہیں  کئی مواقع پر پولیس نے بارش میں پھنسے لوگوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے باہر نکالا اور انہیں محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔ ممبئی میں موسلا دھار بارش (Mumbai Rain) نے ٹرینوں کے آمد و رفت کو بھی متاثر کیا۔

بس اور ریل خدمات کو فوری طور پر روک دیا گیا جبکہ تیز بارش کی وجہ سے ایک طرف جہاں ٹرین نہیں آرہی تھی اس کی وجہ سے بہت سے لوگ اسٹیشن پر ہی پھنسے ہوئے تھے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بدھ کے روز ممبئی میں تیز بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ نے ابر آلود اور تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔



ریلوے نے کہا کہ شدید بارش اور پانی کے بھراؤ کی وجہ سے 02110 من ماڈ۔ممبئی اسپیشل 02109 ممبئی-من ماڈ اسپیشل 23 رد رہے گی۔ اس کے ساتھ ، 05645 ایل ٹی ٹی۔گوہاٹی اسپیشل 1300 بجے ، 01301 سی ایس ایم ٹی-کے ایس آر بنگلور 12.30 بجے اسپیشل ، 02534 سی ایس ایم ٹی-لکھنؤ اسپیشل کو 12.40 بجے دوبارہ شیڈول کیا گیا ہے۔

منگل کی دیر رات ہوئی بارش اور پانی کی بھرمار کے سبب سینٹر ریلوے نے کئی ٹرینوں کو رد کردیا ہے اور کچھ ٹرینوں کے راستے ڈائیورٹ کر دیئے گئے ہیں۔ سنٹرل ریلوے نے کہا ہے کہ سائن۔کرلا ، چونا بھٹی۔کرلا اور مسجد میں مسلسل بارش اور پانی کے بھرنے  کے باعث سینٹرل ریلوے پر سی ایس ایم ٹی CSMT تھانہ / سی ایس ایم ٹیCSMT۔ واشی کے درمیان خدمات معطل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی  شٹل سیوا تھانہ۔کلیان اور اس سے آگے واشی اور پنول کے درمیان چل رہی ہے۔ لمبی دوری کی اسپیشل ٹرینوں کو شیڈول کیا جارہا ہے۔

ممبئی کے ان علاقوں میں اور بھی پریشانی 
ممبئی سے متصل ٹھانے کے لاکے علاقے سے  جیوتسنا واک کنگ سرکل، کرلا  کے گھروں اور دکانوں میں پانی گھس گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں  ایشیاء کے سب سے بڑی سونے (Gold) کی مارکیٹ جھویری بازار کے سونے کی دانوں میں بھی پانی گھس گیا۔ اس کے ساتھ ہی ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے کے علاقے میں پانی بھرا ہوا ہے۔
Published by: sana Naeem
First published: Sep 23, 2020 07:09 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading