ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

سنجے راؤت کادعویٰ: گورنر ہمیں بلائیں، 10 منٹ میں ثابت کردیں گے اکثریت

شیو سینا کے سینئر لیڈر سنجے راوت نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر حکومت بنانے کیلئے ایک مرتبہ انہیں بلائیں تو وہ دس منٹ میں اکثریت ثابت کردیں گے۔ راؤت نے کہا کہ ان کے پاس این سی پی کے 49 ارکان اسمبلی کی حمایت ہے۔

  • Share this:

شیو سینا کے سینئر لیڈر سنجے راوت نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر حکومت بنانے کیلئے ایک مرتبہ انہیں بلائیں تو وہ دس منٹ میں اکثریت ثابت کردیں گے۔ راؤت نے کہا کہ ان کے پاس این سی پی کے 49 ارکان اسمبلی کی حمایت ہے۔ شیو سینا کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ  نے الزام لگایا کہ بی جے پی ڈرا۔دھمکا کر ممبر اسمبلی کو اپنے ساتھ لارہی ہے۔

سنجے راؤت نے فڑنویس کی حلف برداری تقریب کو ایکسیڈینٹل تک قرار دیا ہے۔ لوگ جاگتے ہیں تو انہیں پتہ چلتا ہے کہ مہاراشٹر میں نئے سی ایم نے حلف لے لیا ہے۔ یہ تو پاکٹ مارنے جیسا کام تھا۔ راؤت نے الزام لگایا کہ اجیت پوار فرضی دستاویز لیکر راج بھون پہنچے اوع گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے اس دستاویز کو سچ مان کر وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کو حلف دلا دیتے ہیں۔

سنجے راوت نے کہا کہ ایک دن بعد ہم حکومت بنانے کیلئے گورنر سے  ملنے والے تھے لیکن اس کے ایک دن پہلے ہی بی جےپی نےچال چلی اور دیویندر فڑنویس سی ایم اور اجیت پوار نے نائب وزیر اعلیٰ کا حلف لے لیا۔ راؤت نے کہا کہ گورنر کو ہم بھگوان کے طور پر دیکھتے ہیں۔ لیکن وہ ہمیں الگ انصاف اور انہیں( بی جے پی) الگ انصاف دے رہے ہیں۔ ایسا کرکے بی جے پی کے لیڈر وزیر اعظم نریندر مودی کی شبیہ کو خراب کرنے کا کام کررہے ہیں۔
First published: Nov 24, 2019 10:47 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading