ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

غیرملکی دولہا کی خواہش خاتون کو پڑی کافی مہنگی ، گنوا دئے 62 لاکھ روپے ، جانئے پورا معاملہ

یہ معاملہ ممبئی میں پیش آیا ہے ، جہاں ایک عورت غیر ملکی دولہے کی خواہش میں آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئی ۔ خاتون شادی کے سات پھیرے تو نہیں لے سکی ، مگر اسے 62 لاکھ روپے ضرور گنوانا پڑگیا ۔

  • Share this:
غیرملکی دولہا کی خواہش خاتون کو پڑی کافی مہنگی ، گنوا دئے 62 لاکھ روپے ، جانئے پورا معاملہ
غیرملکی دولہا کی خواہش خاتون کو پڑی کافی مہنگی ، گنوا دئے 62 لاکھ روپے ، جانئے پورا معاملہ

ممبئی : ان دنوں شادی بیاہ کرانے کی آن لائن  سائٹیں دھوکہ دہی کا ایک بڑا اڈہ بن رہی ہیں ۔ ہر دن کسی نہ کسی کے ساتھ دھوکہ کی خبریں آتی رہتی ہیں ۔ تازہ ترین معاملہ ممبئی کا ہے ، جہاں ایک عورت غیر ملکی دولہے کی خواہش میں آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئی ۔ خاتون شادی کے سات پھیرے تو نہیں لے سکی ، مگر اسے 62 لاکھ روپے  ضرور گنوانا پڑگیا ۔ ممبئی کے علاقہ ولے پارلے میں رہنے والی ایک 42 سالہ خاتون کے ساتھ  دھوکہ دہی کا معاملہ پیش آیا ہے ۔ متاثرہ اور ملزم منوج جوزف کی شادی ایک ویب سائٹ کے ذریعہ ہوئی تھی ۔ ملزم نے خاتون کو اپنی باتوں میں الجھاکر 62 لاکھ روپے اینٹھ لئے ۔


دراصل پورٹل پر ملاقات کا ملزم منوج نے گزشتہ سال اس خاتون سے رابطہ کیا تھا ۔ اس دوران ملزم نے خود کو آسٹریلیا کا رہائشی بتایا تھا ۔ اس نے خاتون کو یہ بھی بتایا کہ اس کے والدین ہندوستانی ہیں اور وہ انگلینڈ میں ملازمت کرتا ہے ۔ اس نے خاتون کا بھروستہ جیت لیا ۔ اس نے کہا کہ وہ اکثر کاروبار کے سلسلے میں دہلی آتا ہے۔ اس دوران دونوں کے مابین بات چیت شروع ہوئی اور آہستہ آہستہ قربت بڑھتی گئی ۔


پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کا اعتماد جیت لیا تھا ۔ یہاں تک کہ اس نے مکمل طور پر اپنے جال میں پھنسانے کے لئے شادی کی تجویز پیش کی اور  پھر یہیں سے دھوکہ دہی کا سلسلہ شروع ہوا ۔ ایک دن اچانک خاتون کو غیر ملکی بینک کا میسج آیا کہ منوج نے جوائنٹ کھاتہ کھولا ہے ۔ اب تک سب کچھ ٹھیک تھا ، لیکن کچھ دنوں کے بعد اسی بینک سے ایک اور میسیج آیا ، جس میں لکھا گیا تھا کہ منوج نے اس اکاؤنٹ میں ساڑھے چار لاکھ روپے جمع کرائے ہیں ۔


جب خاتون نے ملزم سے اس بارے میں پوچھا تو اس نے کہا کہ وہ دہلی میں کاروبار کے لئے رقم جمع کررہا ہے ، آپ بھی کچھ رقم سے مدد کریں ۔ جس کے بعد اس خاتون نے آہستہ آہستہ اس اکاؤنٹ میں تقریبا 62 لاکھ روپے ٹرانسفر کردئے ۔ لیکن 25 مئی کے بعد اس نے رقم جمع کرانی چھوڑ دی ، جس کے بعد ایک دن اس خاتون کو فون آیا ، جس میں فون کرنے والے نے بتایا کہ وہ منوج کا باپ ہے اور اسے منشیات کے معاملہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کچھ دن بعد خاتون کو ایک ای میل بھی آیا ، جس میں بتایا گیا تھا کہ منوج کو 10 سال کی سزا سنائی گئی ہے اور اس کے والد کی موت بھی ہوگئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 19, 2021 11:26 PM IST