مسلمانوں نے بنائی کانگریس اوراین سی پی سے دوری، سیکولر پارٹیوں کو چھوٹے پسینے
مہاراشٹرمیں ان دنوں مختلف مقامات پر بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں ۔ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلےمیں بی جے پی نے کانگریس اوراین سی پی کو زبردست نقصان پہنچایا ہے
- ETV
- Last Updated: Dec 08, 2016 11:23 PM IST

مہاراشٹرمیں ان دنوں مختلف مقامات پر بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں ۔ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلےمیں بی جے پی نے کانگریس اوراین سی پی کو زبردست نقصان پہنچایا ہے
ناندیڑ : مہاراشٹرمیں ان دنوں مختلف مقامات پر بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں ۔ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلےمیں بی جے پی نے کانگریس اوراین سی پی کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔ کانگریس اور این پی کی ہار کے پیچھے مسلمانوں کی دوری بھی ایک سبب مانی جارہی ہے۔ اس مرتبہ مسلمانوں کی بڑی تعداد نے آئی ایم آئی ایم کو ووٹ دیا ہے، جس کی وجہ سے کانگریس اوران سی پی کے لیڈروں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور وہ مسلمانوں کو منانے کا ہر ہتھکنڈہ اپنا رہے ہیں۔
کانگریس اوراین سی پی نے مسلمانوں کو قریب کرنے کی کوشش شروع کردی ہے ، جس کی ایک مثال ان دنوں ناندیڑ کے دیگلور نگر پریشد الیکشن میں دیکھنے کومل رہی ہے ۔ دیگلور کے کئی مسلمانوں کو این سی پی نے پارٹی شامل کرنے کے لیے ایک استقبالیہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ پروگرام کے دوران جن افراد نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ، ان کا استقبال کیا گیا اور ساتھ ہی ان کی گلپوشی کی گئی ۔