ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ناندیڑ میں ریمڈیسیور انجیکشن کی کالا بازاری ، پولیس نے چار افراد کو کیا گرفتار ، انجکشن دو گنا قیمت پر بیچنے کا الزام

ناندیڑ میں کورونا متاثرین کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے اور اموات کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ کورونا متاثرین کیلئے ریمڈیسیور انجیکشن کا بڑے پیمانے پر مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ تاہم انجیکشن ملنے میں کافی دشواری پیش آرہی ہے۔

  • Share this:
ناندیڑ میں ریمڈیسیور انجیکشن کی کالا بازاری ، پولیس نے چار افراد کو کیا گرفتار ، انجکشن دو گنا قیمت پر بیچنے کا الزام
ناندیڑ میں ریمڈیسیور انجکشن کی کالا بازاری ، پولیس نے چار افراد کو کیا گرفتار ، انجکشن دو گنا قیمت پر بیچنے کا الزام

ممبئی : مہاراشٹر میں کورنا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے سبب یہ ریاست کورونا کا سینٹر بنتی جارہی ہے ۔ ملک کی تمام ریاستوں کے مقابلہ میں مہاراشٹرمیں کورونا مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔ سرکار اس سے پریشان ہے۔  سیکورٹی کیسی بڑھا جائے اور لوگوں تک دوائیاں کیسے پہنچائی جائے ، اس کام میں حکومت لگی ہوئی ہے۔ لیکن ایسے میں کچھ لوگ مجبوری کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں اور دوائیوں کی بلیک مارکٹنگ کررہے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا جیسی بیماری سے لڑنے کیلئے ریمڈیسیور انجیکشن کافی مددگار ثابت ہورہی ہے ۔ اسی کا فائدہ اٹھا کر ناندیڑ میں ایسا گروہ سرگرم ہے ، جومذکورہ انجیکشن کی دوگنی قیمت وصول کر رہا تھا ۔ اس سلسلہ میں نا ندیڑ پولیس اور ایف ڈی اے نے مل کر کارروائی کی اور چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔


ناندیڑ میں کورونا متاثرین کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے اور اموات کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے ۔ کورونا متاثرین کیلئے ریمڈیسیور انجیکشن کا بڑے پیمانے پر مطالبہ کیا جارہا ہے۔ لیکن انجیکشن ملنے میں کافی دشواری ہورہی ہے۔ مریضوں کے رشتہ داروں نے یہ شکایت کی ہے کہ اس انجیکشن کی میڈیکل میں بلیک مارکیٹنگ ہورہی ہے۔ اس کی شکایت اور پولیس اورایف ڈی اے افسران کو ملی ، تو انہوں نے مشترکہ کارروائی کی اور چار لوگوں کو حراست میں لیا۔


ریمڈیسیور انجیکشن کی ناندیڑ میں کالا بازاری کی جارہی ہے ۔ نجی اسپتال سے منسلک میڈیکل اسٹورس میں چار ہزار روپے کی قیمت والے ر یڈمیسیور انجکشن کو 8 ہزار روپے میں فروخت کرنے والے ایک  شخص کو ایل سی بی پولیس نے رنگوں ہاتھوں پکڑا ۔ اس کے بعد ملزم نے تین دیگر ساتھیوں کا نام بتایا ۔ پولیس نے ان لوگوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔


ایل سی بی پولیس اور ایف ڈی اے ٹیم کی مشترکہ کارروائی میں سینئر پولیس انسپکٹر پرمود کمار اور ایف ڈی اے  کے روہت راٹھور نے اہم کردار ادا کیا۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 08, 2021 09:34 PM IST