ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ناسک کے ایک شخص کا دعوی ،کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لینے کےبعد جسم بن گیا مقناطیس

ناسک کے اس شخص کا نام اروند جگناتھ سونار ہے ۔ اسے کچھ دنوں پہلے ہی کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں مل گئیں ۔ اروِند ناسک کے شیواجی چوک پر رہتے ہیں ۔

  • Share this:
ناسک کے ایک شخص کا دعوی ،کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لینے کےبعد جسم بن گیا مقناطیس
ناسک کے ایک شخص کا دعوی ،کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لینے کےبعد جسم بن گیا مقناطیس

ناسک : مہاراشٹرا کے ناسک ضلع میں ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک سن رسیدہ شخص نے کورونا کی دوسری خوراک لینے کے بعد عجیب دعویٰ کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ دوسری خوراک کے بعد اس کے جسم میں مقناطیسی طاقت پیدا ہوگئی ہے اور اس کی وجہ سے اب اس کے جسم پر اسٹیل کے برتن بہت آسانی سے چپک جاتے ہیں ۔ ٹھیک اسی طرح جیسے لوہا چمبک سے چپک جاتا ہے ۔ اس چیز کو ثابت کرنے کے لئے اس نے ایک ویڈیو بھی بنایا ہے ، جس میں یہ واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ گھر میں استعمال ہونے والے چمچے ، چھوٹی پلیٹیں اور برتن جسم سے چپکے ہوئے ہیں ۔ فی الحال ناسک میونسپل کارپوریشن کے ڈاکٹروں اور عہدیداروں کی ایک ٹیم اس معاملہ کی تحقیقات کے لئے اس شخص کے گھر پہنچی ہے اور اس کی جانچ کی جارہی ہے کہ آخر اس کے جسم میں مقناطیسی اثر کیسے پیدا ہو رہا ہے۔


ناسک کے اس شخص کا نام اروند جگناتھ سونار ہے ۔ اسے کچھ دنوں پہلے ہی کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں مل گئیں ۔ اروِند ناسک کے شیواجی چوک پر رہتے ہیں ۔ جب یہ واقعہ پہلی بار ہوا تو گھر والوں نے محسوس کیا کہ شاید پسینے کی وجہ سے یہ برتن جسم سے چپک رہے ہیں ، جس کے بعد اروند سونار کو نہلایا گیا ۔ اس کے بعد بھی لوہے کی چیزیں اس کے جسم سے چپکی رہیں۔ فی الحال کئی دنوں سے یہ سلسلہ جاری ہے ۔ ایسی صورتحال میں اب یہ معاملہ ناسک شہر کے ڈاکٹروں کے لئے بھی ایک معمہ بن گیا ہے ۔


جب اس ضمن ضلع ناسکھ کے ڈاکٹر اشوک تھورات سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ یہ تحقیق کی بات ہے ۔ اس وقت اس پر تبصرہ کرنا جلد بازی ہے ۔ مکمل تحقیقات کے بعد ہی یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ اس واقعہ کے پیچھے کیا وجہ ہوسکتی ہے ۔ فی الحال ہم اس کی رپورٹ مہاراشٹرحکومت کو بھیجیں گے اور ان کی ہدایت کے مطابق کام کیا جائے گا ۔


ناسک کے اس شخص کا نام اروند جگناتھ سونار ہے ۔
ناسک کے اس شخص کا نام اروند جگناتھ سونار ہے ۔


اروند سونار کے بیٹے کا کہنا ہے کہ اس نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو دیکھی تھی ، جس میں دہلی سے کوئی بتا رہا تھا کہ کورونا کی دوسری خوراک لینے کے بعد اس کے جسم میں مقناطیسی طاقت پیدا ہوگئی ہے ۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد میں نے اپنے والدین سے یہ بھی کہا کہ اس کی کوشش کی جانی چاہئے ۔ اس پر ایک بار آزمائش کی جانی چاہئے اور جب ہم پاپا کے جسم پر سکوں ، چمچ ، پلیٹوں جیسی چیزیں لگاتے ہیں تو وہ ساری چیز ان کے جسم پر چپک جاتی ہیں ۔ پورا گھر اس واقعہ سے حیران ہے ۔ ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ آخر کار جسم میں مقناطیسی قوت کیسے پیدا ہوئی؟ ۔ تاہم  ڈاکٹروں کے پاس بھی اس کا  کوئی جواب نہیں ہے ۔

مہاراشٹراور ملک میں پہلے ہی ویکسین کے تعلق سے الجھن اور خوف کا ماحول ہے ۔ مہاراشٹر کے دیہی علاقوں میں لوگ کورونا ویکسین لینے کے نام پر خوفزدہ ہیں ۔ ایسی صورتحال میں اگر ایسی خبریں منظرعام پر آتی ہیں ، تو پھر ویکسینیشن مہم میں بھی دشواری پیش آسکتی ہے ۔ لہذا حکومت اور بلدیہ کو اس معاملہ کو بہت سنجیدگی سے لینا چاہئے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 11, 2021 06:29 PM IST