مہاراشٹر میں پھر سیاسی ہلچل! شرد کو جھٹکا دیں گے اجیت پوار، 40 ایم ایل اے کے ساتھ BJP میں شامل ہونے کو تیار؟
Heat Wave: مانا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہاراشٹر میں ایک بڑی سیاسی ہلچل دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ این سی پی لیڈر اجیت پوار کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان، یہ بات سامنے آ رپہ ہے کہ اجیت ایک بار پھر بی جے پی شندے کے ساتھ حمایت حاصل کر رہے ہیں۔
Heat Wave: مانا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہاراشٹر میں ایک بڑی سیاسی ہلچل دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ این سی پی لیڈر اجیت پوار کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان، یہ بات سامنے آ رپہ ہے کہ اجیت ایک بار پھر بی جے پی شندے کے ساتھ حمایت حاصل کر رہے ہیں۔
ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار اور ان کے بھتیجے اجیت پوار کے درمیان فاصلہ ایک بار پھر بڑھتا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق این سی پی کے 53 ایم ایل اے میں سے 40 ایم ایل اے اجیت پوار کے ساتھ ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اجیت پوار اپنے 40 ایم ایل اے کے ساتھ جلد ہی کوئی بڑا قدم اٹھا سکتے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہاراشٹر میں ایک بڑی سیاسی ہلچل دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ این سی پی لیڈر اجیت پوار کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان، یہ بات سامنے آ رپہ ہے کہ اجیت ایک بار پھر بی جے پی شندے کے ساتھ حمایت حاصل کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، این سی پی کے 53 میں سے تقریباً 40 ایم ایل ایز نے اجیت پوار کو بی جے پی سے ہاتھ ملانے اور شندے-فڑنویس حکومت میں شامل ہونے کی حمایت کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اجیت کے ساتھ کئی سینئر لیڈر بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے کو تیار ہیں۔ جن لیڈران کو اجیت پوار کی حمایت حاصل ہے ان میں این سی پی کے پرفل پٹیل، سنیل تٹکرے، چھگن بھجبل، دھننجے منڈے جیسے بڑے چہرے شامل ہیں۔ این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل اور جتیندر اوہاڈ بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے حق میں نہیں ہیں۔ اجیت کے گروپ نے شرد پوار سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ زیادہ تر ایم ایل اے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ حالانکہ شرد پوار نے بی جے پی-شندے کے ساتھ اتحاد کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ میونسپل الیکشن میں بی جے پی کا بڑا داؤ، مسلم خاتون روبینہ کو دیا ٹکٹ
اجیت پوار نے اس پورے واقعہ پر آف کیمرہ بیان دیا اور کہا کہ میڈیا اپنے من سے خبر چلا رہا ہے۔ میں اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کرنا چاہتا۔ نئی مساوات کی تشکیل میں کوئی حقیقت نہیں، یہ صرف باتیں ہیں۔ ساتھ ہی شرد پوار نے دعویٰ کیا کہ این سی پی کے تمام 54 ایم ایل اے ان کے رابطے میں ہیں۔ شیوسینا کے ادھو ٹھاکرے گروپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے اس بارے میں کہا کہ یہ سب افواہیں ہیں۔ مہاوکاس اگھاڑی مضبوطی سے ایک ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجیت پوار پر بار بار سوال اٹھانا درست نہیں ہے۔ آج صبح ہی میں نے تمام دوست جماعتوں سے بات کی ہے۔ پوارصاحب نے کہا ہے کہ جو خبریں آرہی ہیں ان میں کوئی دم نہیں ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔