اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Nawab Malik: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نواب ملک کو کیا گرفتار! کیا ہے وجہ؟ جانیے تفصیلات

    Youtube Video

    مہاراشٹرا کی مہا وکاس اگادی (Maha Vikas Agadhi) حکومت اور مرکز کے درمیان بڑھتے ہوئے لفظی جنگ کے درمیان 62 سالہ وزیر نواب ملک (Nawab Malik) کو آج صبح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے لے جایا گیا۔

    • Share this:
      انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (Enforcement Directorate) نے بدھ کے روز مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک (Nawab Malik) کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس سے پہلے نواب ملک مبینہ طور پر انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم (Dawood Ibrahim) سے منسلک منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ممبئی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر پہنچے۔ ای ڈی نے بدھ کی صبح وزیر کو طلب کیا تھا، لیکن ایجنسی کے اہلکار ان کے گھر پہنچے اور انہیں اپنے دفتر لے آئے۔

      مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک کو بدھ کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے ممبئی انڈر ورلڈ مفرور گینگسٹر داؤد ابراہیم اور اس کے ساتھیوں کی سرگرمیوں سے منسلک منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا۔ حال ہی میں ای ڈی نے متعدد چھاپے مارے تھے اور داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر (Iqbal Kaskar) کو بھی اپنی تحویل میں لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جاری تحقیقات کے دوران نواب ملک کی خریدی گئی جائیداد سے متعلق کچھ شواہد سامنے آئے ہیں۔



      مہاراشٹرا کی مہا وکاس اگادی (Maha Vikas Agadhi) حکومت اور مرکز کے درمیان بڑھتے ہوئے لفظی جنگ کے درمیان 62 سالہ وزیر نواب ملک (Nawab Malik) کو آج صبح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے لے جایا گیا۔ مرکزی جانچ ایجنسی کے اہلکار صبح 6 بجے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈر کے گھر پہنچے جہاں ان سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ اس کے بعد انہیں ای ڈی کے دفتر لایا گیا اور کئی گھنٹے تک دوبارہ پوچھ گچھ کی۔


      جب ملک سے پوچھ گچھ کی جا رہی تھی۔ تو این سی پی کارکنوں نے پارٹی کے ہیڈکوارٹر کے قریب احتجاج کیا، جو جنوبی ممبئی میں ای ڈی کے دفتر کے قریب واقع ہے اور بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت اور تحقیقاتی ایجنسی کے خلاف نعرے لگائے۔ کارکنوں کو ای ڈی کے دفتر کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا لیکن پارٹی کے دفتر کے قریب پولیس اہلکاروں نے انہیں روک دیا۔ اس کے بعد انہوں نے احتجاجی دھرنا دیا۔

      پارٹی کے ترجمان سنجے ٹٹکرے نے کہا کہ یہ احتجاج نواب ملک کی غیر منصفانہ پوچھ گچھ کے خلاف ہے کیونکہ وہ روزانہ کی بنیاد پر بی جے پی + این سی بی + سی بی آئی + ای ڈی گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر رہے تھے۔ ہم مایوس نہیں ہوں گے۔ این سی پی بی جے پی اور تمام مرکزی ایجنسیوں کو بے نقاب کرتی رہے گی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: