ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر کے ریاستی وزیر نے دی رمضان کی مبارکباد، دکانیں کھلنے پر کہی یہ بات اور کی یہ اپیل: ویڈیو دیکھیں

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے کل چھ ہزار چار سو تیس معاملے پیش آئے ہیں ۔ جس میں سے آٹھ سو چالیس مریض اب تک ٹھیک ہوکر گھر کو لوٹ چکے ہیں۔ وہیں دو سو تراسی لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔سب سے زیادہ کورونا پوزیٹیو مریضوں کی تعداد ممبئی۔ پونے ۔ اورتھانے کی ہے ۔ وہیں ناگپور میں کورونا کی مریضوں کی تعداد سو پہنچ گئی ہے۔

  • Share this:

آج سے پورےملک میں اب غیر ضروری سامان کی دوکانیں بھی کھولی جاسکیں گی، لیکن اس دوران کچھ شرطوں پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ یہ حکم میونسپل کارپوریشن کی سرحد کے تحت آنے والی دوکانوں کےلئے ہے۔ وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق ملک میں آج سے کھلنے والی دوکانوں میں پچاس فیصد ملازم ہی کام کرپائیں گے۔ ان سبھی کو ماسک پہننا ضروری ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی انہیں سوشل ڈیسٹنسنگ پر عمل کرنا ہوگا۔ حکم کے مطابق ملک میں ابھی شاپنگ کمپلیکس اور مال میں دوکانیں نہیں کھولی جاسکیں گی۔ شاپنگ کمپلیکس اور مال میں ابھی یہ اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی نان ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں دوکانیں کھولی جاسکیں گی۔ کنٹینمنٹ علاقوں میں دوکانیں نہیں کھولی جاسکیں گی۔


مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے کل چھ ہزار چار سو تیس معاملے پیش آئے ہیں ۔ جس میں سے آٹھ سو چالیس مریض اب تک ٹھیک ہوکر گھر کو لوٹ چکے ہیں۔ وہیں دو سو تراسی لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔سب سے زیادہ کورونا پوزیٹیو مریضوں کی تعداد ممبئی۔ پونے ۔ اورتھانے کی ہے ۔ وہیں ناگپور میں کورونا کی مریضوں کی تعداد سو پہنچ گئی ہے۔


اورنگ آباد میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد چالیس پہنچ گئی ہے ۔ جبکہ اب تک پانچ لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ناسک۔ ایوت محل۔ سانگلی۔ احمد نگر میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ وہیں دوسری جانب لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔زیادہ امید ہے کہ کل سے رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا۔ رمضان المبارک میں پنجہ وقتہ نماز اور تراویح کے تعلق سے دیگر شہروں کی طرح اورنگ آباد میں بھی علمائے کی جانب اپیل کی گئ ہے کہ لوگ گھروں میں نماز کا اہتمام کریں۔

First published: Apr 25, 2020 05:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading