ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی میں خستہ حال عمارتوں کا پھر اٹھا معاملہ ، مہاڈا نے کرائی یہ بڑی یقین دہانی

بائیکلہ علاقے میں عمر رجب روڈ پر واقع کلو بیڑی چال، رضیہ بلڈنگ اور پٹیل منزل کی خستہ حالی کے معاملے کو رئیس شیخ نے مہاڈا کے اعلیٰ افسران کے روبرو پیش کیا۔ رئیس شیخ نے واضح کیا کہ دوسری سانکلی اسٹریٹ میں واقع عبداللہ مینشن کی عمارت بھی نہایت خستہ حالی کا شکار ہے۔ اس کے ری ڈیولپمنٹ پر بھی مہاڈا کو دھیان دینا کی ضرورت ہے۔

  • Share this:
ممبئی میں خستہ حال عمارتوں کا پھر اٹھا معاملہ ، مہاڈا نے کرائی یہ بڑی یقین دہانی
رئیس شیخ کی بروقت نمائندگی کی بناء پر کئی سالوں کا مطالبہ پورا ہوتا نظر آرہا ہے۔

ممبئی : سماج وادی پارٹی لیڈر رئیس شیخ کی قیادت میں ایک وفد نے مہاڈا کے ریپئر اینڈ ری ڈیولپمنٹ بورڈ کے اعلیٰ افسر ارون کے ڈونگرے سے ملاقات کرتے ہوئے جنوبی ممبئی میں خستہ حال عمارتوں کی جانب توجہ مبذول کروائی ۔ رئیس شیخ نے مہاڈا کے ریپئر اینڈ ری ڈیولپمنٹ بورڈ کے اعلیٰ افسران کے روبرو جنوبی ممبئی میں خستہ حال عمارتوں کے زمین دوز ہونے اور کئی معصوم افراد کی جان کے تلف ہونے واقعات کو بیان کرتے ہوئے مہاڈا اعلیٰ افسران کے سامنے خستہ حال عمارتوں کے احوال کو بیان کیا ۔


بائیکلہ علاقے میں عمر رجب روڈ پر واقع کلو بیڑی چال، رضیہ بلڈنگ اور پٹیل منزل کی خستہ حالی کے معاملے کو رئیس شیخ نے مہاڈا کے اعلیٰ افسران کے روبرو پیش کیا۔ رئیس شیخ نے واضح کیا کہ دوسری سانکلی اسٹریٹ میں واقع عبداللہ مینشن کی عمارت بھی نہایت خستہ حالی کا شکار ہے۔ اس کے ری ڈیولپمنٹ پر بھی مہاڈا کو دھیان دینا کی ضرورت ہے۔ رئیس شیخ کی بروقت نمائندگی سے مہاڈا افسران نے تینوں خستہ حال عمارتوں کے ری ڈیولپمنٹ کو ہری جھنڈی دکھانے پر رضامندی کا اظہار کردیا ہے۔


رئیس شیخ کے مطالبے اور بر وقت نمائندگی کی بنا پر مہاڈا ریپئر اینڈ ری ڈیولپمنٹ بورڈ کے اعلی افسران نے رضیہ بلنڈنگ، کلو بیڑی چال اور پٹیل منزل کو ری ڈیولپمنٹ کیلئے این او سی فراہم کرنے پر رضامندی کا اظہار کردیا ہے۔ تینوں خستہ حال عمارت کی از سرنو تعمیر کی خبر سے رضیہ بلڈنگ ، کلو بیڑی چال اور پٹیل منزل کے ساکنان میں خوشی کی لہر دوڑ پڑی ہے۔ ان عمارتوں کے مکینوں نے رئیس شیخ کا شکریہ ادا کیا ۔ ان عمارتوں میں رہنے والے ٹیننٹ کئی دنوں سے خستہ حالی کی بناء پر ری ڈیولپمنٹ کا مطالبہ کررہے تھے ۔ لیکن مہاڈا ان مطالبے پر کان نہیں دھر رہاتھا ۔


رئیس شیخ کی بروقت نمائندگی کی بناء پر کئی سالوں کا مطالبہ پورا ہوتا نظر آرہا ہے۔ رئیس شیخ نے واضح کیا کہ بائیکلہ میں کئی خستہ حال عمارتیں ہیں جنہیں ازسرنو تعمیر کی ضرورت ہے۔ لیکن فوری طور پر رضیہ بلڈنگ ، کلو بیڑی چال اور پٹیل منزل کے ری ڈیولپمنٹ کی اجازت مہاڈا افسران سے طلب کرلی گئی ہے۔

مہاڈا کے اعلی افسران نے تینوں بلڈنگ کے ری ڈیولپمنٹ کیلئے این او سی جاری کرنے یقین دلایا ہے اور جلد ہی ری ڈیولپمنٹ کا کام بھی شروع ہوجائیگا ۔ مہارڈا افسران کے ساتھ منعقد ہونے والی میٹنگ میں رئیس شیخ کے ساتھ نورمحمد منا ، وقار شیخ کے علاوہ چاروں بلڈنگوں میں رہنے والے اہم افراد اور نمائندے شامل تھے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 11, 2020 06:33 PM IST