'دیویندر فڑنویس کو بننا چاہئے وزیراعلی'، مہاراشتر بی جے پی صدر کے بیان پر این سی پی نے کسا طنز
'دیویندر فڑنویس کو بننا چاہئے وزیراعلی'، مہاراشتر بی جے پی صدر کے بیان پر این سی پی نے کسا طنز ۔ تصویر: twitter
Maharashtra Politics: بی جے پی کی مہاراشٹر یونٹ کے صدر چندر شیکھر باونکلے نے اتوار کو کہا کہ جب تک وہ پارٹی کی ریاستی اکائی کے صدر ہیں، تب تک ریاست کی ہمہ گیرترقی کیلئے نائب وزیر اعلی فڑنویس کو وزیر اعلی بننا چاہئے ۔
ممبئی : بی جے پی کی مہاراشٹر یونٹ کے صدر چندر شیکھر باونکلے نے اتوار کو کہا کہ جب تک وہ پارٹی کی ریاستی اکائی کے صدر ہیں، تب تک ریاست کی ہمہ گیرترقی کیلئے نائب وزیر اعلی فڑنویس کو وزیر اعلی بننا چاہئے ۔ باونکلے کا یہ بیان ان کے پیشرو چندرکانت پاٹل کے اس بیان کے کچھ مہینے بعد آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی نے بوجھل دل سے فڑنویس کی بجائے شیوسینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے کو وزیر اعلی بنانے کا فیصلہ کیا تھا ۔
چندرکانت پاٹل فی الحال شندے کی زیر قیادت حکومت میں کابینی وزیر ہیں ۔ باونکلے کے تبصرہ سے اپوزیشن پارٹیوں کو مدعا مل گیا ہے اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے مطابق یہ ظاہر کرتا ہے کہ بی جے پی کی نظر میں موجودہ وزیر اعلی شندے کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔
ناگپور میں ایک ایک عوامی پروگرام میں باونکلے نے کہا کہ جب تک میں بی جے پی کی ریاسی یونٹ کا صدر ہوں، فڑنویس کو بننا چاہئے ۔۔۔ لیکن بی جے پی لیڈر نے جملہ کو ادھورا چھوڑ دیا اور اس کے بعد تھوڑا رک گئے ۔
عوام میں سے کئی لوگوں کی جانب سے وزیراعلی کا شور مچانے پر باونکلے نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم سبھی کو اس طریقہ سے کام کرنے کی ضرورت ہے کہ انہیں (فڑنویس) وزیر اعلی کا عہدہ مل جائے ۔ یہ انہیں عہدہ دلانے کے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ مہاراشٹر ریاست کی ترقی کے لئے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ایک شخص مہاراشٹر کے مستقبل کا تعین کرسکتا ہے تو وہ دیویندر جی ہیں ۔ اس سے پہلے شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راوت نے ہفتہ کو کہا تھا کہ شندے کی قیادت والی سرکار اگلے سال فروری تک نہیں ٹک پائے گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔