مہاراشٹر : پنکجا منڈے پھر تنازع میں ، ویدیہ ناتھ بینک پر سی بی آئی کا چھاپہ
مہاراشٹر کی وزیر رابطہ پنکجا منڈے اور بیڑ کی رکن پارلیمنٹ پریتم منڈے کے زیر نگرانی چلنے والے ویدیہ ناتھ سہکاری بینک کی تمام شاخوں پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری کی گئی ہے ۔
مہاراشٹر کی وزیر رابطہ پنکجا منڈے اور بیڑ کی رکن پارلیمنٹ پریتم منڈے کے زیر نگرانی چلنے والے ویدیہ ناتھ سہکاری بینک کی تمام شاخوں پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری کی گئی ہے ۔
بیڑ : مہاراشٹر کی وزیر رابطہ پنکجا منڈے اور بیڑ کی رکن پارلیمنٹ پریتم منڈے کے زیر نگرانی چلنے والے ویدیہ ناتھ سہکاری بینک کی تمام شاخوں پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری کی گئی ہے ۔ سی بی آئی نے بینک کے مینیجراور آٹھ لوگوں کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے ۔
واضح ہوکہ سی بی آئی نے بیڑ ضلع کے پرلی تعلقہ کے ویدیہ ناتھ سہکاری بینک کے خلاف ٹھوس ثبوت ہونے کا دعوی بھی کیا ہے ۔ سی بی آئی نے جمعہ کے دن رقم ضبط معاملہ میں مقدمہ درج کرنے کے بعدویدیہ ناتھ سہکاری بینک کے بیڑ ، اورنگ آباد، پونہ، ممبئی ودیگر 11 مقامات پر چھاپہ ماری کی ۔ یہ چھاپہ ماری رات دیر گئے تک کی گئی ۔خیال رہے کہ چند دن پہلے ممبئی کے تلک نگر علاقہ میں دس کروڑ دس لاکھ کی رقم ضبط کی گئی تھی ۔
علاوہ ازیں اورنگ آباد، بیڑ، پونہ کے علاوہ 11 مقامات پر سی بی آئی نے چھاپہ ماری کی ہے، جس کے بعد سی بی آئی نے دعوی کیا ہے کہ ہمارے پاس بینک کے خلاف تمام ٹھوس ثبوت موجود ہیں ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔