اپنا ضلع منتخب کریں۔

    وزیراعظم مودی نے ممبئی میٹرو میں کیا سفر، تقریبا 12 ہزار کروڑ کی ریل لائن قوم کے نام کیا وقف

    وزیراعظم مودی نے ممبئی میٹرو میں کیا سفر، تقریبا 12 ہزار کروڑ کی ریل لائن قوم کے نام کیا وقف ۔ تصویر : اے این آئی ویڈیو ۔

    وزیراعظم مودی نے ممبئی میٹرو میں کیا سفر، تقریبا 12 ہزار کروڑ کی ریل لائن قوم کے نام کیا وقف ۔ تصویر : اے این آئی ویڈیو ۔

    PM Narendra Modi Mumbai Metro: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو اپنے ممبئی کے دورے پر 38,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا، جس کا مقصد بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینا، شہری سفر کو آسان بنانا اور صحت کی دیکھ بھال کو مضبوط بنانا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Maharashtra | Mumbai
    • Share this:
      ممبئی : وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو اپنے ممبئی کے دورے پر 38,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا، جس کا مقصد بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینا، شہری سفر کو آسان بنانا اور صحت کی دیکھ بھال کو مضبوط بنانا ہے۔ اس کے ساتھ  ہی انہوں نے ممبئی میٹرو ریل لائن 2 اے اور 7 کو بھی قوم کے نام وقف کیا، جس کی لاگت تقریباً 12,600 کروڑ روپے ہے۔ اس دوران انہوں نے میٹرو میں سفر کا لطف بھی اٹھایا۔

      دہیسر (مشرق) اور ڈی این نگر (ییلو لائن) کو جوڑنے والی میٹرو لائن 2 اے تقریباً 18.6 کلومیٹر لمبی ہے، جبکہ میٹرو لائن 7 جو اندھیری (مشرق) اور دہیسر (مشرق) (ریڈ لائن) کو جوڑتی ہے، تقریباً 16.5 کلومیٹر طویل ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ خود وزیر اعظم مودی نے 2015 میں ان لائنوں کا سنگ بنیاد رکھا تھا ۔


      وزیر اعظم نے 'ممبئی 1 موبائل ایپ' اور 'نیشنل کامن موبلیٹی کارڈ (ممبئی 1)' (این سی ایم سی ) بھی لانچ کیا۔ اس موبائل ایپ کی مدد سے سفر کرنا آسان ہو جائے گا۔ اسے میٹرو اسٹیشن کے داخلی دروازے پر دکھایا جا سکتا ہے اور اس سے یو پی آئی کے ذریعہ ٹکٹ خریدنے کیلئے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں مدد ملے گی۔

      کارڈ کو شروع میں میٹرو کوریڈورز میں استعمال کیا جائے گا اور بعد میں اسے بڑے پیمانے پر لوکل ٹرینوں اور بسوں سمیت دیگر پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ مسافروں کو ایک سے زیادہ کارڈ یا نقد رقم لے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ این سی ایم سی کارڈ فوری اور کنٹیکٹ لیس ڈیجیٹل لین دین کو قابل بنائے گا اور یہ عمل آسان ہوگا ۔

      یہ بھی پڑھئے: دو سو سے زیادہ میانماری میزورم میں داخل، کیا ہندوستان دے سکے گاپناہ؟ کیا ہے مسئلہ


      یہ بھی پڑھئے : گوگل پر1337 کروڑ کے جرمانے والے کیس پر سپریم کورٹ میں آج اہم سماعت،فیصلے پرٹکی دنیاکی نظر



      اس کے علاوہ وزیر اعظم مودی نے تقریباً 17,200 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے جانے والے سات سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: