ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر : پی پی ای کٹ پہن کر ریمیڈیسیور انجکشن کی چوری ، پولیس نے 3 افراد کو کیا گرفتار

انجکشن کی چوری کا معاملہ اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعہ سامنے آیا ، جس کی بنیاد پر پولیس نے تفتیش شروع کی اور ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔

  • Share this:
مہاراشٹر : پی پی ای کٹ پہن کر ریمیڈیسیور انجکشن کی چوری ، پولیس نے 3 افراد کو کیا گرفتار
مہاراشٹر : پی پی ای کٹ پہن کر ریمیڈیسیور انجکشن کی چوری ، پولیس نے 3 افراد کو کیا گرفتار

ممبئی : مہاراشٹر میں ریمیڈیسیور انجیکشن کی قلت کے معاملہ میں حکمران جماعت اور اپوزیشن کے مابین الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے تو دوسری طرف ریمیڈیسیور کی چوری اور بلیک مارکیٹنگ کے واقعات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ ناسک کے گروجی اسپتال میں پی پی ای کٹ پہن کر ریمیڈیسیور انجکشن کی چوری کی گئی ۔ اسپتال کے ملازمین کی ملی بھگت سے چوری کی واردات کو انجام دیا گیا ۔ ناسک پولیس نے انجکشن چوری کر نے والے تین چوروں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ اس واردات میں آپریشن تھیٹر ہیلپر اور وارڈ بوائے شامل ہیں ۔


انجکشن کی چوری کا معاملہ اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعہ سامنے آیا ، جس کی بنیاد پر پولیس نے تفتیش شروع کی اور ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق انہیں یہ اطلاع ملی کہ اسپتال میں رکھے ریمیڈیسیور انجکشن کی چوری ہوگئی ہے ۔


اسپتال میں ریمیڈیسیور کا اسٹاک چیک کرنے بعد اتظامیہ کو پتہ چلاکہ کہ چوری ہوئی ہے ۔ پولیس نے اسی بنیاد پر اپنی جا نچ شروع کی ۔ پولیس نے جب سی سی ٹی وی دیکھا تو پی پی ای کٹ پہننے والے شخص پر شبہ ہوا اور اسی بنیاد پر جانچ شروع کی اور پھر پتہ چلا کہ یہ اسپتال کا ہی ملازم ہے ۔


پولیس نے چوری کے معاملہ میں وکی ورکھڈے نام کے کلیدی ملزم کے ساتھ دو   اورملزمین کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس مزید جانچ کر رہی ہے اوریہ پتہ لگا رہی ہے کہ کیا اس سے پہلے بھی اس طرح کی چوریاں کی گئی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 20, 2021 10:11 PM IST