کرائے پرگاڑیاں لیکر ایک گروپ کرتا تھا ایسا گھٹیا کام، پولیس نے کیا گرفتار
پنویل پولیس نے ایک ایسے گروہ کو گرفتارکیا ہے جو لوگوں کی گاڑیاں کرائے پر لینے کے نام پر گاڑیوں کے لیکر فرار ہو جاتے تھے اور ان کاروں کو فروخت کر دیا کرتے تھے۔ پولیس نے اس گروہ کے 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے
- news18 Urdu
- Last Updated: Mar 25, 2021 08:35 PM IST

پنویل پولیس نے ایک ایسے گروہ کو گرفتارکیا ہے جو لوگوں کی گاڑیاں کرائے پر لینے کے نام پر گاڑیوں کے لیکر فرار ہو جاتے تھے اور ان کاروں کو فروخت کر دیا کرتے تھے۔ پولیس نے اس گروہ کے 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے
پنویل پولیس نے ایک ایسے گروہ کو گرفتارکیا ہے جو لوگوں کی گاڑیاں کرائے پر لینے کے نام پر گاڑیوں کے لیکر فرار ہو جاتے تھے اور ان کاروں کو فروخت کر دیا کرتے تھے۔ پولیس نے اس گروہ کے 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے پاس سے 10 گاڑیاں بر آمد کی ہیں۔ شیو جی راٹھوڑ(ڈپٹی کمشنر پولیس آف پنویل) کے مطابق ، یہ وہ گروہ ہے جس نے فرضی کمپنی بنائی تھی اور یہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کے لئے ماؤتھ پبلسٹی کا استعمال کرتے تھے۔
اس گروہ کے لوگ کار کے مالک سے ملتے تھے اور اسے اس بات پر راضی کرتے تھے کہ ان کو بھاری رقم کا لالچ دے کر ان کار کرایہ پر لیتے تھے.اور کار مالکان کو 18 ہزار روہے ماہانہ دینے کا وعدہ کرت تھے، اور اس طرح کاراپنے ساتھ لے جاتے اور اسے بیچ دیتے تھے اور اس کار کے مالک کو 2 سے 3 ماہ کا کرایہ دیتے تھے۔ اچانک وہ یہ کرایہ ادا کرنا بندکر کے فرار یا جاتے تھے۔
پنویل پولیس اسٹیشن میں دنیشور کچرو پیڈیکر نامی شخص نے اپنی شکایت درج کروائی ، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جال بچھادیا اور اس گروہ کو پکڑنے میں بڑی کامیابی حاصل کی۔ اس گروہ کے ایک ملزم نے خودکشی کرلی مگر تینوں ملزمین کو پولیس نے پکڑ لیا ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہے۔پولیس اب اس پورے معاملے میں مزید تفتیش میں مصروف ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ان ملزمین کے خلاف اور بھی بہت سے معاملات ہوسکتے ہیں ، جن کی تفتیش جاری ہے۔