உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    غیر قانونی دیسی شراب بنانے والے اڈے پر پولیس کاچھاپہ

    بھائندر پولیس اسٹیشن کے افسر سے موصولہ معلومات کے مطابق انہیں ایسی معلومات ملی تھی کہ مردھا کھاڑی میں جو کہ بھائندر تھانے کی حدود میں آتا ہے کچھ لوگ غیر قانونی طور پر دیسی شراب بنانے کا کام کر رہے ہیں۔

    • Share this:
    بھائندر پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بھائندر ویسٹ کی مردھا کھاڑی میں چھاپہ مار کر 200 لیٹر کی 50 بیرل خام دیسی شراب ، 25 سلنڈر ، بشمول دیسی شراب بنانے کے لئے استعمال ہونے والی اشیا کو ضبط کیا ہے۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران شراب بنانے والے ملزمین مینگر کے درختوں کی آڑ لے کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

    بھائندر پولیس اسٹیشن کے افسر سے موصولہ معلومات کے مطابق انہیں ایسی معلومات ملی تھی کہ مردھا کھاڑی میں جو کہ بھائندر تھانے کی حدود میں آتا ہے کچھ لوگ غیر قانونی طور پر دیسی شراب بنانے کا کام کر رہے ہیں۔ معلومات کی بنیاد پر تھانے کے سینئر پولیس انسپکٹر ایم بی پاٹل کی قیادت میں ایک ٹیم ایک چھوٹی کشتی میں بیٹھ کر سمندر کے بیچ میں واقع مینگروز جزیرے پر غیر قانونی دیشی شراب فیکٹری پر چھاپہ مارا لیکن ملزم راجو کولی اور اویناش پاٹل موقع سے فرار ہوگئے۔

    پولیس نے موقع پر موجود شراب کی بھٹیوں کو توڑنے کے بعد مفرور ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ، موقع سے 25 گیس سلنڈر ضبط کئے ہیں. ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ غیر قانونی شراب بنانے والے اس بات کا فائدہ اٹھاتے تھے کہ کوئی بھی کھاڑی میں آتا جاتا نہیں تھا لیکن ان کے منصوبوں پرپولیس نے پانی پھیردیا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: