ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

وہاٹس ایپ پر چل رہے سیکس ریکٹ پر چھاپہ، پکڑی گئیں شادی شدہ خواتین

نالاسوپارہ علاقے میںخاتون دلال وہاٹس ایپ پرخواتین کی تصویر کسٹمرس کو بھیجتی تھیں۔ وہاٹس پرایپ ہی خواتین کی بولی لگتی اور روپئے فکس ہوتے۔ اس کے بعد جگہ کا انتخاب بھی وہیں کر لیا جاتا۔

  • Share this:
وہاٹس ایپ پر چل رہے سیکس ریکٹ پر چھاپہ، پکڑی گئیں شادی شدہ خواتین
واٹس ایپ

ممبئی سے متصل ضلع کے نالاسوپارہ علاقے میں طویل وقت سے چل رہے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ سب سے خاص بات ہے کہ یہ ریکٹ وہاٹس ایپ کے ذریعے چل رہا تھا۔ خاتون دلال وہاٹس ایپ پرخواتین کی تصویر کسٹمرس کو بھیجتی تھیں۔ وہاٹس پرایپ ہی خواتین کی بولی لگتی اور روپئے فکس ہوتے۔ اس کے بعد جگہ کا انتخاب بھی وہیں کر لیا جاتا۔


پولیس کو اس کی اطلاع ملنے کے کچھ ہی گھنٹے بعد چھاپہ مارا گیا۔ جس میں چار شادی شدہ خواتین سمیت ایک خاتون دلال پکڑ میں آئی۔ ایس پی گورو سنگھ نے بتایا کہ انہیں وہاٹس ایپ پرسیکس ریکٹ چلانے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد ایس پی نے خاتون پولیس کی ٹیم بناکر چھاپہ ماری کرنے کی ہدایت دی۔ اس سے پہلے پولیس نے وہاٹس ایپ کے ہی ذریعے خاتون دلال سے رابطہ کرکے فرضی کسٹمر بھیجا۔

دلال نے کسٹمرس سے رابطہ کرکے چار خواتین کی فوٹوں بھیجیں اور کسٹمرس کے پاس پہنچ گئی۔ پولیس نے اسی وقت چھاپہ مارکر پانچوں کو سنتوش بھون لانج میں گرفتار کرلیا۔ فی الحال پولیس معاملہ درج کرکے اس پورے سیکس ریکٹ کی جانچ کر رہی ہے۔ تفتیش جاری ہے کہ کہیں اورخواتین اس دلال کے شکنجے میں نہ ہو۔۔

First published: Jan 29, 2019 08:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading