ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر پولیس کے ایڈیشنل ڈی جی پی ہمانشو رائے نے کی خودکشی

مہاراشٹر: ممبئی پولیس سے سب سے سرگرم افسروں میں سے ایک ہمانشو رائے نے اپنے ہی گھر پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مہاراشٹر پولیس کے ایڈیشنل ڈی جی پی ہمانشو رائے نے کی خودکشی
مہاراشٹر: ممبئی پولیس سے سب سے سرگرم افسروں میں سے ایک ہمانشو رائے نے اپنے ہی گھر پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

مہاراشٹر: ممبئی پولیس سے سب سے سرگرم افسروں میں سے ایک ہمانشو رائے نے اپنے ہی گھر پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔


رائے کینسر سے متاثر تھے اور اپنی بیماری سے پریشان چل رہے تھے۔ 1988 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہمانشو رائے اس وقت مہاراشٹر پولیس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے طور پر تعینات تھے۔


اطلاعات کے مطابق ہمانشو رائے سنیتی عمارت کے چوتھے منزلہ پر واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ پر خون میں سنے ہوئے ملے۔ انہیں فوراً پاس کے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔


ہمانشو رائے 1993 ممبئی بم دھماکہ کیس، صحافی جے ڈے قتل کیس، قصاب سے پوچھ گچھ اور انڈر ورلڈ سے متعلق کئی ہائی پروفائل معاملوں کی جانچ میں شامل رہے ہیں۔
First published: May 11, 2018 03:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading