مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی میں اندرونی تنازعہ ختم ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔ اس سے پہلے اجیت پوار کو لے کر این سی پی میں اس کے اپنے لیڈران میں اختلاف تھا۔ اب مہا وکاس اگھاڑی میں ادھو گروپ اور اجیت پوار گروپ آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ ادھو گروپ کے سنجے راوت پر حملہ کرتے ہوئے اجیت پوار نے کہا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے بارے میں بولیں اور لکھیں، دوسری پارٹی کے بارے میں تبصرہ نہ کریں۔ اس بیان کے بعد ایک بار پھر ادھو گروپ اور این سی پی آمنے سامنے آگئے ہیں۔ دونوں طرف سے زبانی جنگ جاری ہے۔
جب سے مہا وکاس اگھاڑی کی تشکیل ہوئی ہے، کوئی نہ کوئی اندرونی کشمکش چل رہی ہے۔ اب تازہ ترین تنازعہ ادھو گروپ کے سنجے راوت اور سینئر این سی پی لیڈر اجیت پوار کے درمیان چل رہا ہے۔ این سی پی لیڈر اجیت پوار نے کہ دیا ہے کہ وہ این سی پی کے علاوہ کسی دوسری پارٹی میں نہیں جا رہے ہیں۔ حالانکہ اجیت پوار نے بھی سنجے راوت کو واضح طور پر نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اپنی پارٹی کے علاوہ کسی اور پارٹی کے بارے میں نہ لکھیں۔
مہاراشٹر میں پھر سیاسی ہلچل! شرد کو جھٹکا دیں گے اجیت پوار، 40 MLA کا ملا ساتھہم جنس پرست تعلقات محض شہری خیال نہیں،ہم جنس شادی پرسماعت کےدوران سپریم کورٹ کااہم تبصرہاجیت پوار کے حملے پر راوت کا جوابی حملہاین سی پی لیڈر اجیت پوار کے بیان کے بعد ادھو گروپ کے سنجے راوت بھی اجیت پوار پر بولنے سے باز نہیں آئے۔ اجیت پوار کے سوال پر ادھو گروپ کے سنجے راوت نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اسچ بولنے پر جیت پوار کو کچھ چبھا۔ راوت نے کہا، میں نے سامنا میں سچ لکھا، تو اجیت پوار کو چبھ کیوں رہا ہے، میں لکھتا رہوں گا، میں کسی کے باپ سے نہیں ڈرتا، میرے سامنا میں لکھنے کی وجہ سے این سی پی میں بی جے پی کا آپریشن لوٹس ناکام ہوگیا۔
ادھو گروپ کے ایم پی سنجے راوت کا دعویٰ ہے کہ بی جے پی کا آپریشن لوٹس ان کے بولنے اور لکھنے کی وجہ سے ناکام ہوگیا لیکن سنجے راوت اور اجیت پوار کے درمیان جس طرح سے زبانی جنگ جاری ہے، اس سے صاف ہے کہ مہا وکاس اگھاڑی میں تینوں پارٹیوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔