سنجے راوت کے بیان سے NCP ناراض، لیکن ادھو سرکار سے حمایت واپس لینے پر فیصلہ نہیں : ذرائع
سنجے راوت کے بیان سے NCP ناراض، لیکن ادھو سرکار سے حمایت واپس لینے پر فیصلہ نہیں : ذرائع ۔ فائل فوٹو ۔
Maharashtra Political crisis: مہاراشٹر کے سیاسی ہنگامے میں اب مہا وکاس اگھاڑی اتحاد کی ساتھی پارٹیاں کانگریس اور این سی پی بھی پھنستی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ شیوسینا کے ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت کے بیان نے ایم وی اے میں طوفان برپا کر دیا ہے۔
نئی دہلی : مہاراشٹر کے سیاسی ہنگامے میں اب مہا وکاس اگھاڑی اتحاد کی ساتھی پارٹیاں کانگریس اور این سی پی بھی پھنستی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ شیوسینا کے ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت کے بیان نے ایم وی اے میں طوفان برپا کر دیا ہے۔ سنجے راوت کے ایم وی اے اتحاد سے الگ ہونے سے متعلق بیان کے بعد کانگریس اور این سی پی ناراض ہو گئی ہیں۔ این سی پی کے ذرائع نے سی این این نیوز 18 کو بتایا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے مہاراشٹر میں ادھو حکومت کا گرنا یقینی لگتا ہے۔ کیونکہ شیوسینا کے پاس نمبر نہیں ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اس صورتحال میں این سی پی بھی شیوسینا سے حمایت واپس لینے پر غور کر رہی ہے ۔
حالانکہ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ این سی پی کے لیڈران، سنجے راوت کے بیان سے ناراض ضرور ہیں، لیکن پارٹی ادھو حکومت کے گرنے کی وجہ نہیں بنے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سے حمایت واپس لینے کی ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔
اس سے پہلے شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے کہا تھا کہ اگر گوہاٹی کے تمام ایم ایل ایز واپس آکر وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے بات کرتے ہیں تو ہم مہاوکاس اگھاڑی اتحاد سے الگ ہونے پر غور کریں گے۔ لیکن اس کے لئے وہ پہلے یہاں آئیں تو ۔ راوت نے کہا کہ ایم ایل اے کو گوہاٹی سے بات نہیں کرنی چاہئے اور نہ ہی انہیں سوشل میڈیا پر خط لکھنا چاہئے۔ انہیں ممبئی واپس آکر وزیراعلیٰ سے بات چیت کرنی چاہئے۔ اگر ممبران اسمبلی کی خواہش ہے تو ہم ایم وی اے سے ہٹنے پر غور کرنے کے لیے تیار ہیں ۔
سنجے راوت کا یہ بیان اتحادی پارٹنر این سی پی کو اچھا نہیں لگا ہے ۔این سی پی کے ترجمان بھرت تاپسی نے سی این این نیوز 18 کو بتایا کہ ہم راوت کے بیان کو این سی پی کی میٹنگ میں پارٹی سربراہ شرد پوار کے سامنے اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ این سی پی کے ممبران اسمبلی اس بیان سے ناراض ہیں ۔
وہیں کانگریس بھی سنجے راوت کے بیان سے خوش نہیں ہے۔ کانگریس نے اس معاملہ پر غور کرنے کیلئے آج شام ایک میٹنگ بلائی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔