Maharashtra Political crisis: سنجے راوت کے بیان کے بعد پرتھوی راج چوہان نے کہا: وزیر اعلی ٹھاکرے 'یوٹرن' لیں تو حیرانی ہوگی
Maharashtra Political crisis: سنجے راوت کے بیان کے بعد پرتھوی راج چوہان نے کہا: وزیر اعلی ٹھاکرے 'یوٹرن' لیں تو حیرانی ہوگی ۔ فائل فوٹو ۔
Maharashtra Political crisis: کانگریس لیڈر پرتھوی راج چوہان نے جمعرات کو کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے "یو ٹرن" لیں گے اور حکمراں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) سے باہر ہونے کے شیوسینا کے باغی ممبران اسمبلی کے مطالبہ سے اتفاق کریں گے ۔
ممبئی : کانگریس لیڈر پرتھوی راج چوہان نے جمعرات کو کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے "یو ٹرن" لیں گے اور حکمراں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) سے باہر ہونے کے شیوسینا کے باغی ممبران اسمبلی کے مطالبہ سے اتفاق کریں گے ۔ چوہان ، شیو سینا کے ممبر پارلیمنٹ سنجے راؤت کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کر رہے تھے، جس میں راؤت نے کہا کہ شیوسینا ایکناتھ شندے کی قیادت میں باغی ممبران اسمبلی کے ایم وی اے کو چھوڑنے کے مطالبہ پر "غور کرنے کیلئے تیار" ہے ۔
راوت کے تبصرہ کے بارے میں پوچھے جانے پر سابق وزیر اعلیٰ چوہان نے صحافیوں کو کہا کہ "کیا شیوسینا مہاراشٹر میں بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملانا چاہتی ہے؟ شیوسینا کی منشا ابھی تک واضح نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’میں نے بدھ کی شام ادھو ٹھاکرے کو اپنے عوامی خطاب میں اس طرح کی بات کرتے نہیں سنا۔ مجھے حیرت ہوگی اگر ادھو ٹھاکرے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں اس طرح پلٹ جاتے ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ ٹھاکرے ایسا کریں گے۔ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ آیا راوت کا بیان شیوسینا کے آفیشیل موقف کی عکاسی کرتا ہے ۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’یہ بھی واضح نہیں ہے کہ شیو سینا کے کس دھڑے کو پارٹی کا مستند چہرہ سمجھا جانا چاہئے ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی شیوسینا کے اندرونی معاملہ پر کچھ نہیں کہے گی۔ ٹھاکرے نے بدھ کے روز ایک جذباتی اپیل کے ساتھ باغی ایم ایل ایز تک اپنے جذبات پہنچانے کی کوشش کی تھی اور وزیر اعلی کے عہدہ سے دستبردار ہونے کی پیشکش کی تھی ۔
دریں اثنا نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے کہا کہ ان کی پارٹی نے راؤت کے ریمارکس پر ابھی بات نہیں کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "لیکن ہم چاہتے ہیں کہ یہ حکومت اپنی مدت پوری کرے کیونکہ اس نے کچھ اچھے فیصلے کئے ہیں۔" ٹھاکرے حکومت میں وزیر کے عہدے پر فائز پاٹل نے کہا کہ شیوسینا چھوڑنے والے بعد میں الیکشن ہار جاتے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔