Maharashtra Political Crisis: سیاسی ہلچل کے درمیان وزیر اعلی ادھوٹھاکرے کا خطاب ، کہی یہ بڑی بات
Maharashtra Political Crisis: سیاسی ہلچل کے درمیان وزیر اعلی ادھوٹھاکرے کا خطاب ، کہی یہ بڑی بات
Maharashtra Political Crisis: ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اگر انہیں وزیر اعلی بننا تھا تو میرے سامنے کہتے کہ مجھے وزیر اعلی بننا ہے ، اس کیلئے سورت جانے کی کیا ضرورت ہے ۔ میرے سامنے کہتے تو استعفی دیدیتا۔ شیوسینا سے غداری ٹھیک نہیں ہے ۔
ممبئی : مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی سرکار کو لے کر تذبذب لگاتار برقرار ہے ۔ تیزی سے بدلتے حالات کے درمیان ریاست کے وزیر اعلی ادھوٹھاکرے نے فیس بک لائیو کے ذریعہ خطاب کیا ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ شیوسینا اور ہندتوا میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ ہم نے بالا صاحب کے اصولوں کو نہیں چھوڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شیو سینا ہندتوا کے بغییر نہیں ہوسکتی ہے ۔ بالا صاحب کی شیوسینا اور آج کی شیوسینا میں کیا فرق ہے ۔ مشکل حالات میں ہم نے 2019 کا الیکشن لڑا تھا ۔ میں نے اپنی پوری ذمہ داری نبھائی ۔ ہندتوا کے بارے میں اسمبلی میں بات کی تھی ۔ ہم تو بالا صاحب کے نظریہ کو آگے لے جارہے ہیں ۔ یہ بالا صاحب والی ہی شیوسینا ہے ۔
ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ اگر انہیں وزیر اعلی بننا تھا تو میرے سامنے کہتے کہ مجھے وزیر اعلی بننا ہے ، اس کیلئے سورت جانے کی کیا ضرورت ہے ۔ میرے سامنے کہتے تو استعفی دیدیتا۔ شیوسینا سے غداری ٹھیک نہیں ہے ۔ جو ممبر اسمبلی چاہتے ہیں کہ میں استعفی دیدوں، وہ آئیں اور مجھ سے کہیں، میں استعفی دیدوں گا ۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں وزیر اعلی نہ رہوں تو ٹھیک ہے ۔ ممبران اسمبلی مجھ سے کہیں گے تو میں استعفی دیدوں گا ۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلی ٹھاکرے نے کہا کہ میں شیوسینا کے صدر کا عہدہ چھوڑنے کیلئے بھی تیار ہوں ، میں کسی چیلنج سے پیچھے ہٹنے والا نہیں ہوں، جو ممبران اسمبلی چاہتے ہیں وہ میرے سامنے آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو ممبران اسمبلی چاہتے ہیں وہ میرے سامنے آئیں، میں فورا استعفی دیدوں گا ، لیکن اس کیلئے انہیں باہر جانے کی ضرورت نہیں ۔ وہ میرے سامنے آئیں ۔ کوئی بھی شیوسینک اگر وزیر اعلی بنے گا تو مجھے خوشی ہوگی ، لیکن میرے ساتھ کوئی غداری نہ کریں ۔
وہیں دوسری طرف ایسی خبریں بھی آرہی ہیں کہ شیوسینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے آج شام سات بجے میڈیا سے خطاب کریں گے اور اپنا موقف پیش کریں گے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔