ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر: اجیت پوارنے ٹوئٹ کرکےکہا- شرد پوارہی میرے لیڈر، ہمیشہ این سی پی میں ہی رہوں گا

اجیت پوارنے وزیراعظم نریندرمودی، وزیرداخلہ امت شاہ، نرملا سیتا رمن، نتن گڈکری، پیوش گوئل، سدا نند گوڑا، مختارعباس نقوی، جے پی نڈا، راجناتھ سنگھ اوراسمرتی ایرانی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

  • Share this:
مہاراشٹر: اجیت پوارنے ٹوئٹ کرکےکہا- شرد پوارہی میرے لیڈر، ہمیشہ این سی پی میں ہی رہوں گا
حلف لینےکےبعد دیویندرفڑنویس اور اجیت پوار کی فائل فوٹو

نئی دہلی: مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ کا حلف لینے والےاین سی پی لیڈراوررکن اسمبلی اجیت پوارٹوئٹرپرسرگرم ہوگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس کی بی جے پی اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کے بعد اجیت پوارنے پہلے وزیراعظم نریندرمودی اوروزیرداخلہ امت شاہ سمیت کئی سینئڑلیڈروں کو ٹوئٹ کرکے شکریہ ادا کیا۔ اس کےکچھ ہی دیربعد اجیت پوارنے ٹوئٹ کرکے کہا کہ شرد پوارصاحب ہی ہمیشہ ہمارے لیڈررہیں گے۔ میں این سی پی میں ہوں اورہمیشہ این سی پی میں ہی رہوں گا۔ این سی پی اوربی جے پی کا اتحاد اگلے پانچ سال عوام کے مفاد میں کام کرے گا، ایک مستحکم حکومت بنےگی۔ بالکل بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، سب کچھ ٹھیک ہے، بس آپ لوگوں کوتھوڑا محتاط رہنا ہوگا۔


این سی پی سربراہ شرد پوارکے بھتیجے اجیت پوارہفتہ کو نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لینےکے بعد سے ہی سامنے نہیں آرہے تھے، لیکن اتوارکواجیت پوارنے اپنے ٹوئٹرہینڈل سے کئی ٹوئٹ کئے ہیں۔ بی جے پی کے جن جن لیڈروں نےاجیت پوارکوان کے نائب وزیر اعلیٰ عہدے کےلئے مبارکباد دی تھی، تقریباً ان سبھی بی جے پی لیڈروں کواجیت پوار نےاپنے ٹوئٹرہینڈل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ اجیت پوارنے محض 7-5 منٹ میں ہی بی جے پی کے کئی سینئرلیڈروں کواپنے ٹوئٹرہینڈل سے شکریہ کہا ہے۔


اجیت پوارنے وزیراعظم نریندرمودی، وزیرداخلہ امت شاہ، وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن، وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری، وزیرریل پیوش گوئل، سدا نند گوڑا، مرکزی وزیربرائے اقلیتی امور مختارعباس نقوی، بی جے پی کےکارگزارصدرجے پرکاش نڈا، وزیردفاع راجناتھ سنگھ اور مرکزی وزیراسمرتی ایرانی کا شکریہ ادا کیا ہے۔  





واضح رہے کہ ہفتہ کی صبح ہی مہاراشٹرکی سیاست میں بڑا الٹ پھیرہوا تھا۔ مہاراشٹرکی سیاست کے سب سےبڑے 'کھلاڑی' این سی پی سربراہ شرد پوارکے بھتیجے اجیت پوارنے ہی بی جے پی کے ساتھ مل کرحکومت بنا لی تھی۔ حالانکہ ان کی حکومت سازی کے بعد شرد پوارنے کمان سنبھالی۔ انہوں نے شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کے ساتھ پریس کانفرنس کر کےکہا کہ بی جے پی کا ساتھ جانے کا فیصلہ اجیت پوارکا ذاتی فیصلہ ہے، این سی پی ان کے فیصلے میں شامل نہیں ہے۔

مہاراشٹرمیں چل رہی سیاسی رسہ کشی کے درمیان اب تک تصویرصاف نہیں ہےکہ این سی پی کے باغی لیڈراجیت پوارکو پارٹی کے دیگراراکین اسمبلی کا حمایتی خط کیسے حاصل ہوا، جسےانہوں نےگورنربھگت سنگھ کوشیاری کوسونپا۔ اس کے فوراً بعد ریاست سے صدرراج ہٹا کردیویندرفڑنویس کووزیراعلیٰ اوراجیت پوارکونائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف دلا دیا گیا۔ بی جے پی کا دعویٰ ہےکہ اجیت پوارکو30 اکتوبرکواین سی پی قانون سازپارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔ انہوں نےاسی حیثیت سےگورنرکوبی جے پی کی قیادت میں حکومت بنانے کا حمایتی خط سونپا ہے۔
First published: Nov 24, 2019 06:25 PM IST