ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں دردناک حادثہ ، پونے میں زیر تعمیر عمارت کی سلیب گرنے سے 10 مزدوروں کی موت

اس حادثے میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 10 سے زیادہ مزدوروں کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

  • IBN7
  • Last Updated: Jul 29, 2016 12:46 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مہاراشٹر میں دردناک حادثہ ، پونے میں زیر تعمیر عمارت کی سلیب گرنے سے 10 مزدوروں کی موت
اس حادثے میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 10 سے زیادہ مزدوروں کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

پونے : مہاراشٹر کے پونے میں ایک زیر تعمیر عمارت کی سلیب گرنے سے بڑا حادثہ پیش آگیا ۔ اس حادثے میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 10 سے زیادہ مزدوروں کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ راحت و امدادی کام جاری ہے۔ دبے ہوئے مزدوروں کو ملبے سے نکالنے کا کام زوروں پر کیا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عمارت کی 14 ویں فلور پر کام چل رہا تھا۔ اس دوران وہاں سلیب گر گیا، جس کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا ۔ پونے کے باڑےوالي میں اسٹیڈیم کے قریب بلڈنگ تعمیر کی جارہی ہے۔ بتایا یہ جا رہا ہے کہ حادثہ کے وقت اس عمارت میں 15 سے 20 مزدور کام کر رہے تھے ۔

راحت اوربچاو ٹیمیں عمارت کا ملبہ ہٹانے، ملبے کے نیچے دبے لوگوں کو نکالنے اور زخمیوں کی مدد میں مصروف هي ہیں۔

First published: Jul 29, 2016 12:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading