உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دوسری مرتبہ سیکس کرنے سے انکار کیا تو نوجوان نے اپنے پارٹنر کے ساتھ کردی یہ وحشیانہ حرکت

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    مہاراشٹر کے پونے میں ایک ہم جنس پرست نوجوان نے اپنے مرد ساتھی پر مبینہ طور پر حملہ کردیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      مہاراشٹر کے پونے میں ایک ہم جنس پرست نوجوان نے اپنے مرد ساتھی پر مبینہ طور پر حملہ کردیا ۔ 23 سالہ نوجوان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 307 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ کھڑک پولیس اسٹیشن کے افسران نے یہ معلومات دی ہے۔
      پولیس کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق دونوں گزشتہ کچھ سالوں سے رشتے میں تھے ۔ منگل کی رات ملزم 46 سالہ شکایت کنندہ کے گھر پہنچا اور انہوں نے سیکس کیا ۔ جب شکایت کنندہ نے صبح میں پھر سے سیکس کرنے کی بات کہی ، تو ملزم نے انکار کردیا اور یہیں سے تنازع شروع ہوگیا۔
      تنازع کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر شکایت کنندہ پر نوکیلے راڈ سے حملہ کردیا۔ نیوز 18 سے بات چیت کرتے ہوئے کھڑک پولیس تھانہ کے انسپکٹر اوما جی راٹھور نے کہا کہ دونوں ایک گے ڈیٹنگ ویب سائٹ سے ملے تھے۔ شکایت کنندہ کا اپنا بزنس ہے جبکہ ملزم بے روزگار ہے۔
      پولیس کے مطابق حملہ کے پیچھے زبردستی سیکس کرنے کی کوشش وجہ رہی ہوگی ۔ فی الحال پولیس معاملہ درج کرکے حملہ کے پیچھے کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کررہی ہے۔
      First published: