உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مہاراشٹر میں کورونا کی شروعات کے بعد سے ایک دن میں سب سے کم کیس، شفایابی کی شرح بھی 97 فیصد سے زیادہ

    مہاراشٹر میں کورونا کی شروعات کے بعد سے ایک دن میں سب سے کم کیس، شفایابی کی شرح بھی 97 فیصد سے زیادہ ۔ علامتی تصویر ۔

    مہاراشٹر میں کورونا کی شروعات کے بعد سے ایک دن میں سب سے کم کیس، شفایابی کی شرح بھی 97 فیصد سے زیادہ ۔ علامتی تصویر ۔

    Maharashtra Coronavirus Update: راحت کی بات یہ ہے کہ چودہ اضلاع میں کووڈ کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے اور بارہ اضلاع نے ایک ہندسہ میں معاملات درج کئے ہیں ۔ ممبئی ، تھانے ، پونے اور رتناگری کو چھوڑ کر کسی بھی ضلع میں کوئی موت درج نہیں کی گئی ہے ۔

    • Share this:
      ممبئی : مہاراشٹر میں پیر کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 899 نئے معاملات درج کئے گئے ، جو گزشتہ سال مارچ میں وبا کے بعد سے سب سے کم ہے ۔ اس دوران ریاست میں کورونا کی وجہ سے 12 لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی ، جس سے کورونا سے مرنے کی شرح کم ہر 2.12 فیصد ہوگئی ہے ۔ راحت کی بات یہ ہے کہ چودہ اضلاع میں کووڈ کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے اور بارہ اضلاع نے ایک ہندسہ میں معاملات درج کئے ہیں ۔ ممبئی ، تھانے ، پونے اور رتناگری کو چھوڑ کر کسی بھی ضلع میں کوئی موت درج نہیں کی گئی ہے ۔

      پیر کو کل 1586 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ۔ ریاست میں مریضوں کے شفایاب ہونے کی شرح بھی 97.47 فیصد ہے ۔ سرکار کے یومیہ کورونا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ 183092 لوگ فی الحال ہوم کوارنٹائن میں ہیں اور 956 لوگ انسٹی ٹیوشنل کوارنٹائن میں ہیں ۔

      ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں کورونا کے معاملات اتوار کو 75 ہفتوں کی نچلی سطح پر آگئے تھے جبکہ اموات 20 سے کم ہوگئی تھیں جو کہ 34 ہفتوں میں سب سے کم تھیں ۔ ریاست کے محکمہ صحت نے کہا تھا کہ ریاست میں اتوار کو 1410 نئے کورونا معاملات درج کئے گئے تھے ، جس سے کل متاثرین کی تعداد 6602961 ہوگئی جبکہ 18 مریضوں کی موت نے وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد کو 140016 تک پہنچا دیا ۔

      ملک میں کورونا سے پھر 443 ہلاکتیں

      دریں اثنا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس وبا کے چار ہزار 899 ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں، جبکہ تقریبا ساڑھے چار سو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دریں اثنا اتوار کو ملک میں 12 لاکھ 30 ہزار 720 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک ایک ارب 20 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔

      پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 14306 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی تعداد تین کروڑ 51 لاکھ 99 ہزار 774 ہو گئی ہے۔ اس دوران 18 ہزار 762 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ 67 ہزار 367 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 4899 سے گھٹ کر ایک لاکھ 67 ہزار 695 رہ گئے ہیں۔

      اسی عرصے میں 443 مریضوں کی موت کے باعث ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 54 ہزار 712 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 0.49 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.18 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 فیصد پر آگئی ہے۔

      نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: