உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مہاراشٹر : کورونا کے تقریبا 7000 نئے معاملات ، وزیر اعلی نے کہا : حالات نہیں سدھرے تو لگے گا لاک ڈاون

    مہاراشٹر : کورونا کے تقریبا 7000 نئے معاملات ، وزیر اعلی نے کہا : حالات نہیں سدھرے تو لگے گا لاک ڈاون

    مہاراشٹر : کورونا کے تقریبا 7000 نئے معاملات ، وزیر اعلی نے کہا : حالات نہیں سدھرے تو لگے گا لاک ڈاون

    Maharashtra Coronavirus Cases: گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس کے 6971 نئے متاثرین سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 21 لاکھ سے بڑھ کر 2100884 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل ہفتہ کے روز 6281 اور جمعہ کےروز 6112 نئے متاثرین رپورٹ ہوئے تھے۔

    • Share this:
      ممبئی : ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں لگاتار تیسرے دن اتوار کے روز 6000 سے زیادہ نئے معاملات رپورٹ ہوئے، جس کی وجہ سے متاثرین کی تعداد 21 لاکھ کے پار ہوگئی۔ تین مہینوں کے بعد ریاست میں اتنی بڑی تعداد میں نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران زیر علاج مریضوں میں مزید 4517 کا اضافہ ہونے کے بعد اتوار کے روز ان کی تعداد بڑھ کر 52956 ہوگئی۔

      اس عرصے کے دوران کورونا وائرس کے 6971 نئے متاثرین سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 21 لاکھ سے بڑھ کر 2100884 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل ہفتہ کے روز 6281 اور جمعہ کےروز 6112 نئے متاثرین رپورٹ ہوئے تھے۔


      سرکاری ذرائع کے مطابق اس عرصے میں مزید 2417 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 1994947 ہوگئی ہے اور مزید 35 مریضوں کے فوت ہونے سے اموات کی تعداد 51788 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مریضوں کی شفایابی کی شرح جزوی طور پر گھٹ کر 94.96 فیصد پر آگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 2.47 فیصد ہے۔

      ریاست میں سبھی پروگراموں پر پابندی

      ادھر مہاراشٹر میں سبھی سرکاری ، مذہبی ، سیاسی اور سماجی پروگراموں پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اتوار کو اس کا اعلان کیا ۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے سبھی عوامی پروگراموں پر روک لگاتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی تشہیر کرتے ہیں اور کورونا کی نہیں ۔

      وزیر اعلی ٹھاکرے نے کہا کہ مہاراشٹر سرکار کی سبھی میٹنگیں آن لائن ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے اگلے آٹھ دن کافی اہم ہیں ۔ مہاراشٹر کے وزریر اعلی نے کہا کہ کورونا مہاراشٹر میں دوبارہ اپنا سر اٹھا رہا ہے ۔ آٹھ سے 15 دنوں میں پتہ چلے گا کہ کیا یہ دوسری لہر ہے ۔

      پونے میں اسکول اور کالج کو 28 فروری تک بند رکھنے کا حکم

      علاوہ ازیں پونے میں بھی لوگوں کے گھومنے پھرنے پر رات گیارہ بجے سے لے کر صبح چھ بج روک رہے گی ۔ حالانکہ اس دوران ضروری کاموں سے وابستہ لوگ آمدورفت کرسکیں گے ۔ یہ جانکاری پونے ڈویزنل کمشنر نے دی ہے ۔ ضلع میں 28 فروری تک اسکول اور کالج کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیر وجے ویڈیٹوار نے ہفتہ کو بتایا کہ اگر ریاست میں معاملات مسلسل بڑھتے رہے تو 12 گھنٹے کا نائٹ کرفیو بھی لگایا جاسکتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: