ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں بے قابو کورونا نے پھر توڑے سبھی ریکارڈ ، ایک دن میں 30 ہزار سے زیادہ نئے معاملات ، 99 اموات

Maharashtra Coronavirus Cases: مہاراشٹر میں سرگرم معاملات کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔ مہاراشٹر میں فی الحال دو لاکھ 10 ہزار 120 ایکٹیو کیسیز ہیں ۔

  • Share this:
مہاراشٹر میں بے قابو کورونا نے پھر توڑے سبھی ریکارڈ ، ایک دن میں 30 ہزار سے زیادہ نئے معاملات ، 99 اموات
مہاراشٹر میں بے قابو کورونا نے پھر توڑے سبھی ریکارڈ ، ایک دن میں 30 ہزار سے زیادہ نئے معاملات ، 99 اموات

مہاراشٹر میں اتوار کو کورونا وائرس کے 30535 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد اب تک ایک دن میں آئے نئے معاملات کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔ گزشتہ سال کورونا وائرس کی شروعات کے بعد سے یہ مہاراشٹر میں ایک دن میں آئے اب تک کے سب سے زیادہ معاملات ہیں ۔ مہاراشٹر میں گزشتہ ایک دن میں 11 ہزار 314 افراد شفایات ہوئے جبکہ 99 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کل معاملات کی تعداد بڑھ 24 لاکھ 79 ہزار 682 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 22 لاکھ 14 ہزار 867 افراد شفایاب ہوچکے ہیں ۔ اس کے علاوہ اب تک 53 ہزار 399 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ ریاست میں ایکٹیو معاملات کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔ مہاراشٹر میں فی الحال دو لاکھ دس ہزار 120 ایکٹیو معاملات ہیں ۔


وہیں ممبئی میں بھی وبا کی شروعات کے بعد سے 24 گھنٹے میں اب تک کے سب سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ ممبئی میں اتوار کو 3775 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 1647 لوگ ایک دن میں کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں ۔ ممبئی میں گزشتہ ایک دن میں 10 لوگوں کی جان چلی گئی ہے ۔ ممبئی میں اب تک تین لاکھ 62 ہزار 654 معاملات سامنے آچکے ہیں جبکہ گیارہ ہزار 582 لوگوں کی اب تک موت ہوئی ہے ۔ ممبئی میں کورونا وائرس سے شفایاب ہوچکے لوگوں کی تعداد تین لاکھ 26 ہزار 708 ہے ۔ وہیں شہر میں ایکٹیو معاملات کی تعداد 23 ہزار 448 ہے ۔


ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ جاری


دریں اثنا ملک میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد میں اضافہ تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے تقریباً 44 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 197 مریضوں کی موت ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 43846 نئے کیسز درج کئے گئے ، جبکہ ہفتہ کے روز یہ تعداد 40953 اور جمعہ کو 39726 تھی ۔

اسی عرصے میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 197 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ تعداد ہفتے کے روز 188 ، جمعہ کے روز 154 ، جمعرات کے روز 172 ، بدھ کے روز 188 ، منگل کے روز 131 ، پیر کے روز 118 ، اتوار کے روز 158 اور ہفتہ کے روز 140 ہلاکتیں درج کی گئی تھیں۔ دریں اثنا ملک میں اب تک چار کروڑ 46 لاکھ تین ہزار سے زائد لوگوں کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔

راجستھان میں آٹھ شہروں میں رات کا کرفیو

ادھر راجستھان میں کورونا کی دوسری لہر کے خدشے کے پیش ںظر اجمیر، بھیلواڑہ، جئے پور، جودھ پور، کوٹہ، ادے پور، ساگواڑا اور کشل گڑھ میں رات گیارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک کرفیو لگایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کی صدارت میں ہوئی کورونا کور گروپ کی میٹنگ یہ فیصلہ کیا گیا ۔ کورونا انفیکشن کی دوسری لہر کے خدشہ کے پیش نظر ریاست کے لوگوں کی زندگی کی حفاظت اور روزی روٹی کو آسان رکھنے کے لئے عوامی مفاد میں ضروری قدم اٹھائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

25 مارچ سے راجستھان میں باہر سے آںے والے تمام مسافروں کے لئے 72 گھنٹے کے اندر آرٹی پی سی آر منفی رپورٹ ضروری ہوگی اور ریاست کے تمام بلدیات میں 22 مارچ سے رات دس بجے کے بعد بازاربند رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

پہلے کیرالا، مہاراشٹر، گجرات، پنجاب، ہریانہ، مدھیہ پردیش کے لئے اس کی ضرورت تھی۔ اب تمام ریاستوں کے لئے اسے لازمی کیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ، بس اسٹینڈ اورریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی جانچ بھی کی جائے گی۔

یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 21, 2021 11:55 PM IST