26 جنوری پر ممبئی میں ہوائی حملے کا اندیشہ! پولیس نے شیواجی پارک کو نو فلائی زون قرار دیا
26 جنوری پر ممبئی میں ہوائی حملے کا اندیشہ! پولیس نے شیواجی پارک کا نو فلائی زون قرار دیا ۔ فائل فوٹو ۔ Reuters
Mumbai News: ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں یوم جمہوریہ یعنی 26 جنوری کو حملے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ پولیس نے دادر کے شیواجی پارک میں ڈرون حملے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ممبئی : ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں یوم جمہوریہ یعنی 26 جنوری کو حملے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ پولیس نے دادر کے شیواجی پارک میں ڈرون حملے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے بعد پورے علاقے کو نو فلائنگ زون قرار دے دیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس نے منگل کو دادر کے شیواجی پارک علاقے کو 'نو فلائی' زون قرار دیا اور یوم جمہوریہ کی نصف شب (صبح 12 بجے) سے 24 گھنٹے کیلئے امتناعی احکامات جاری کئے ۔ پولیس نے کہا کہ یہ حکم 26 جنوری کو فضائی حملے کے اندیشہ کے پیش نظر جاری کیا گیا تھا ۔
ممبئی میں یوم جمہوریہ پر ہوائی حملے کے الرٹ کے بعد حرکت میں آئی ممبئی پولیس نے شہر کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ حملے کے الرٹ کے پیش نظر ممبئی کے شیواجی پارک میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہاں پارک کے ہر گیٹ پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بدھ سے شیواجی پارک میں عام لوگوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے ۔ منگل کو جاری کردہ ایک حکم میں ممبئی پولیس کے ڈی سی پی آپریشنز وشال ٹھاکر نے کہا کہ اس بات کا اندیشہ ہے کہ ممبئی کے دادر میں واقع شیواجی پارک میں یوم جمہوریہ کے موقع پر رسمی پریڈ اور عوامی تقریب کے دوران دہشت گرد یا سماج دشمن عناصر امن میں خلل ڈالنے کیلئے فضائی علاقہ کا استعمال کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں اور اس سے انسانی جان، سلامتی اور عوامی املاک کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔
پولیس نے اس کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر شیواجی پارک میں رسمی پریڈ اور عوامی پروگرام کے پیش نظر یوم جمہوریہ 26 جنوری 2023 کے دوران شیواجی پارک پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں کسی بھی فلائی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
اس میں بتایا گیا ہے کہ یہ امتناعی حکم 25-26 جنوری کی درمیانی شب 12 سے 27 جنوری کی شب 12 بجے تک 24 گھنٹے کیلئے لاگو رہے گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔